شراب پالیسی کو آئندہ 6 ماہ کیلئے ملی منظوری، مہاویر جینتی، گڈ فرائیڈے اور عیدین ہوں گے ڈرائی ڈے

دہلی حکومت نے موجودہ ایکسائز پالیسی کو 6 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ موجودہ ایکسائز پالیسی 31 مارچ کو ختم ہو رہی ہے

دہلی حکومت نے موجودہ ایکسائز پالیسی کو 6 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ موجودہ ایکسائز پالیسی 31 مارچ کو ختم ہو رہی ہے

دہلی میں موجودہ ایکسائز پالیسی جاری رہے گی، وزیر اعلی کیجریوال نے دی منظوریموجودہ ایکسائز پالیسی میں چھ ماہ کی توسیعوزیر اعلی کیجریوال نے محکمہ ایکسائز کے افسران کو نئی ایکسائز پالیسی پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دیا اگلے 3 ماہ کے لیے ڈرائی ڈے کا بھی اعلان کر دی گیا ہے، کل 5 ڈرائی ڈے ہوں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
نئی دہلی: دہلی میں موجودہ ایکسائز پالیسی جاری رہے گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو موجودہ ایکسائز پالیسی کو چھ ماہ تک بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو نئی ایکسائز پالیسی پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے اگلے تین مہینوں میں 5 ڈرائی ڈے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دہلی حکومت نے موجودہ ایکسائز پالیسی کو 6 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ موجودہ ایکسائز پالیسی 31 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ جس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے چھ ماہ کی توسیع کی تجویز دی گئی۔ ایکسائز منسٹر سے منظوری کے بعد یہ تجویز وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پاس تک پہنچ گئی ہے جسے بدھ کو وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منظوری دے دی ہے۔

پولیس نے پہلے مزدورں سے کرایا کام، پھر پیسے کہ جگہ دی ایسی چیز دیکھ کر رہ گیا ہر کوئی دنگ

اب دہلی میں فی الحال چل رہی ایکسائز پالیسی 30 ستمبر 2023 تک نافذ رہے گی۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو نئی ایکسائز پالیسی پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کو کہا ہے۔ تاکہ دہلی کو جلد از جلد نئی ایکسائز پالیسی دی جا سکے۔ ساتھ ہی دہلی حکومت نے بھی خشک دنوں کی فہرست کا اعلان کیا ہے۔

علاج بالتدبیر سے بہت سی امراض کا ادویات کے بغیر کیا جاسکتا ہے علاج


اگلے تین مہینوں میں دہلی میں 5 خشک دن ہوں گے۔ دہلی حکومت نے 4 اپریل کو مہاویر جینتی، 7 اپریل کو گڈ فرائیڈے، 22 اپریل کو عید الفطر، 5 مئی کو بدھ پورنیما اور 29 جون کو عید الضحیٰ کو خشک دن قرار دیا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published: