دہلی شراب پالیسی کیس میں سی بی آئی نے کیا طلب تو AAP نے کہا: کل گرفتار کئے جاسکتے ہیں منیش سسودیا
دہلی شراب پالیسی کیس میں سی بی آئی نے کیا طلب تو AAP نے کہا: کل گرفتار کئے جاسکتے ہیں منیش سسودیا ۔ فائل فوٹو ۔ PTI ۔
Delhi News: عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کی مشکلات ان دنوں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی اور دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کو سی بی آئی نے سمن جاری کیا ہے ۔
نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کی مشکلات ان دنوں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی اور دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کو سی بی آئی نے سمن جاری کیا ہے ۔ وہیں اس خبر کے بعد سے عام آدمی پارٹی مرکزی حکومت اور بی جے پی پر لگاتار حملہ بول رہی ہے ۔ سی بی آئی نے سمن جاری کرتے ہوئے منیش سسودیا کو پیر کی دوپہر گیارہ بجے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔ وہیں اس پر اے اے پی لیڈر سوربھ بھاردواج نے پریس کانفرنس کرکے دعوی کیا ہے کہ منیش سسودیا کل گرفتار کرلئے جائیں گے ۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ منیش سسودیا کو شراب گھوٹالہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اگلے گجرات الیکشن کی وجہ سے کل گرفتار کرلیا جائے گا ۔ بی جے پی اگلے ایک مہینے میں ہونے والے منیش سسودیا کے پروگرام سے ڈری ہوئی ہوئی ہے اور اس لئے انہیں گرفتار کروا رہی ہے ۔
رد کی جاچکی آبکاری پالیسی کو تیار کرنے اور اس پر عمل آوری میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلہ میں سی بی آئی کے ذریعہ نائب وزیر اعلی سسودیا کو پیر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کئے جانے کے بعد پارٹی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی بی جے پی اور مرکزی سرکار پر حملہ بولا ہے ۔ کیجریوال نے مرکز کے خلاف اپنی سرکار کی لڑائی کو دوسری فریڈم فائٹ بتایا ہے ۔
وہیں منیش سسودیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ: میرے گھر پر سی بی آئی نے 14 گھنٹے تلاشی لی، لیکن کچھ نہیں ملا۔ میرے بینک لاکر کی تلاشی لی گئی، اس میں کچھ نہیں ملا ۔ میرے گاوں میں انہیں کچھ نہیں ملا ۔ اب انہوں نے کل گیارہ بجے مجھے سی بی آئی ہیڈکوارٹر بلایا ہے ۔ میں جاوں گا اور پورا تعاون کروں گا ۔ ستیہ میو جیتے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔