شادی شدہ ڈاکٹر نے افغانستان میں نابالغ سے کیا تھا نکاح، اب چلے گا آبروریزی کا مقدمہ

شادی شدہ ڈاکٹر نے افغانستان میں نابالغ سے کیا تھا نکاح، اب چلے گا آبروریزی کا مقدمہ ۔ علامتی تصویر۔

شادی شدہ ڈاکٹر نے افغانستان میں نابالغ سے کیا تھا نکاح، اب چلے گا آبروریزی کا مقدمہ ۔ علامتی تصویر۔

Afghanistan Woman Marriage Indian Doctor: ایک افغان خاتون کی طویل قانونی لڑائی اور دہلی کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اب فوج کے ایک سینئر ڈاکٹر پر آبروریزی کے الزام میں کیس چلایا جائے گا ۔ افغانی خاتون نے 2009 میں ہندوستان آکر دعوی کیا تھا کہ ملزم ڈاکٹر نے اپنے شادی شدہ ہونے کی بات چھپاتے ہوئے اس سے کابل میں شادی کی تھی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ایک افغان خاتون کی طویل قانونی لڑائی اور دہلی کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اب فوج کے ایک سینئر ڈاکٹر پر آبروریزی کے الزام میں کیس چلایا جائے گا ۔ افغانی خاتون نے 2009 میں ہندوستان آکر دعوی کیا تھا کہ ملزم ڈاکٹر نے اپنے شادی شدہ ہونے کی بات چھپاتے ہوئے اس سے کابل میں شادی کی تھی ۔ خاتون نے اپنی شکایت میں دہلی کی ایک عدالت کے سامنے دعوی کیا تھا کہ فوج کے میجر نے کابل میں اندرا گاندھی اسپتال میں اپنی تعیناتی کے دوران 2006 میں اسلامی رسم و رواج کے مطابق اس وقت اس سے شادی کی تھی، جب وہ صرف 16 سال اور دو مہینے کی تھی ۔ اب اس خاتون کی عمر 32 سال ہوچکی ہے ۔

    اس نے دلیل دی تھی کہ یا تو اس کو اس کی 'ویلڈ' بیوی کا درجہ دیا جانا چاہئے یا ملزم پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد وہ افغانستان کی راجدھانی کابل میں کرایہ کے مکان میں میاں بیوی کے طور پر رہنے لگے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کچھ ہفتوں کے بعد ۔۔ (افسر) نوکری کے سلسلہ میں کسی کام کے بہانے ہندوستان چلا گیا اور کابل نہیں لوٹا ۔ آخر کار اس نے بتایا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور ہندوستان میں دو بچوں کے ساتھ رہتا ہے ۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے میرے یا میرے رشتہ داروں کے فون بھی اٹھانے بند کردئے ۔

    شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان حالات میں وہ ہندوستان آئی اور فوج کے ڈاکٹر کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ درج کرایا اور بعد میں شکایت درج کرائی ۔ وہ دہلی ہائی کورٹ سمیت مختلف عدالتی پلیٹ فارموں سے گزرتے ہوئے واپس نچلی عدالت پہنچی اور انصاف کی مانگ کی، جس کی وجہ سے ایک مجسٹریٹ عدالت نے حال ہی میں ایک آرڈر پاس کرکے ڈاکٹر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت آبروریزی کے الزام میں مقدمہ چلانے کا الزام دیا ۔

    میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سونیکا نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ ریکارڈ کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ ملزم ڈاکٹر نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے تھے ۔ ملزم نے شادی کے وقت کچھ دیگر لوگوں سے شادی کی بات کا بھی اعتراف کیا تھا ۔

    یہ بھی پڑھئے: یہاں فوجی کرتے ہیں ایسا انتظام، ساتھ نہیں رہ کر بھی حاملہ ہوجاتی ہیں بیویاں! سرکار دے رہی ہے ساتھ


    یہ بھی پڑھئے: یہاں شادی میں الٹا لٹکا کر جوتوں اور ڈنڈوں سے دولہے کی ہوتی ہے پٹائی، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!



    آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے اپنے اور ملزم کے درمیان شادی پروگرام کا ویڈیو والی سی ڈی بھی ریکارڈ پر رکھی تھی اور ایف ایس ایل کی جانچ میں اس کی سچائی ثابت ہوئی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: