Delhi News: شاہین باغ کی کن کن گلیوں میں چلے گا ایم سی ڈی کا بلڈور، ایکشن سے پہلے جانئے پوری تفصیل
Delhi News: شاہین باغ کی کن کن گلیوں میں چلے گا ایم سی ڈی کا بلڈور، ایکشن سے پہلے جانئے پوری تفصیل (File photo)
Bulldozer Action in Shaheen Bagh Area: شاہین باغ اور جامعہ نگر کا علاقہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف کی جانے والی کارروائی کیلئے ٹاپ ٹارگیٹ پر نظر آرہا ہے۔ ایس ڈی ایم سی نے جنوب مشرقی ضلع سے اس کارروائی کے لیے بھاری پولیس فورس فراہم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔
نئی دہلی : دہلی کا جنوب مشرقی ضلع شاہین باغ کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ اس مرتبہ شاہین باغ اور جامعہ نگر کا علاقہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف کی جانے والی کارروائی کیلئے ٹاپ ٹارگیٹ پر نظر آرہا ہے۔ ایس ڈی ایم سی نے جنوب مشرقی ضلع سے اس کارروائی کے لیے بھاری پولیس فورس فراہم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔
ایس ڈی ایم سی سنٹرل زون کے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس ایڈمنسٹریشن کو نہ صرف بھاری پولیس فورس بلکہ خواتین پولیس اہلکار بھی فراہم کرنے کیلئے ایک درخواست لکھی گئی ہے۔ علاقہ کی حساسیت کے پیش نظر ایم سی ڈی انتظامیہ بھی پوری طرح الرٹ ہے اور اس کے مطابق تمام انتظامات کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔
سنٹرل زون کی جانب سے ویسے تو 30 اپریل سے 13 مئی تک کا شیڈول پولیس انتظامیہ کو پیش کیا گیا ہے ، لیکن اس میں 5 اور 9 مئی کی مہم کو کافی اہم مانا جارہا ہے ۔ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں مہمیں شاہین باغ تھانہ کے تحت آتی ہیں ۔
5 مئی یعنی کل جمعرات کو کالندی کنج، مین روڈ سے کالندی کنج پارک ، جامعہ نگر پولس اسٹیشن تک کارروائی کی جائے گی ، جو کہ ایس ڈی ایم سی کے وارڈ نمبر ایس 102 کے تحت آتا ہے۔ وہیں اس کے بعد دوسری بڑی کارروائی بھی اس وارڈ کے تحت آنے والے مین روڈ شاہین باغ ( جی بلاک) جوکہ جسولا سے کالندی کج پارک تک کی جائے گی ۔ حالانکہ اس سے متصل وارڈ ایس 101 بھی کافی اہم مانا جاتا ہے ۔ نیو فرینڈز کالونی تھانہ کے تحت آنے والے بودھ مذہب مندر کے نزدیک گردوارہ روڈ اور آس پاس کے علاقے میں اگلے دن یعنی 10 مئی کو تجاوزات ہٹانے کی تجویز ہے۔
ان تینوں مقامات کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ایس ڈی ایم سی پولیس کے سخت انتظامات کے بعد ہی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔