خاتون پہلوانوں کے الزامات کو لے کر تشکیل نگرانی کمیٹی کی جانچ بے نتیجہ، پولیس کو سونپی رپورٹ: ذرائع
خاتون پہلوانوں کے الزامات کو لے کر تشکیل نگرانی کمیٹی کی جانچ بے نتیجہ، پولیس کو سونپی رپورٹ: ذرائع (ANI)
Women wrestler: ہندوستانی ریلسنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی جانچ کیلئے تشکیل دی گئی نگرانی کمیٹی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی ریلسنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی جانچ کیلئے تشکیل دی گئی نگرانی کمیٹی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے ۔ کمیٹی کی رپورٹ دہلی پولیس کو سونپ دی گئی ہے ۔ دہلی پولیس کے ذریعہ جمعہ کو ڈبلیو ایف آئی صدر کے خلاف درج کیس میں پہلوانوں نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی سربراہ نے نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں کے دوران بھی ان کا جنسی استحصال کیا ہے ۔
دہلی پولیس نے سنیچر کو کہا کہ وہ جلد ہی متاثرین کے بیانات درج کرے گی ۔ دہلی پولیس نے جمعہ کو ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کے الزامات کے بعد دو کیس درج کئے ۔ ایف آئی آر کی ایک کاپی پہلوانوں کو دی گئی ہے جبکہ پاکسو کے تحت درج ایف آئی آر کی کاپی پہلوانوں کو نہیں دی گئی ہے، کیونکہ یہ صرف متاثرہ فیملی کو دی جائے گی ۔ دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 354، 354 ( اے) ، 354 (ڈی) اور 34 کے تحت ایک کیس درج کیا ہے ۔ پہلوانوں کے وکیل نریندر ہوڈا نے کہا کہ دوسری ایف آئی آر کی کاپی ہمیں دستیاب نہیں کرائی گئی ہے (کینونکہ یہ صرف متاثرہ کنبہ کو دی جائے گی) ۔ ایک نابالغ سمیت کل سات کھلاڑیوں نے ڈبلیو ایف آئی سربراہ کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے منگل کو پہلوانوں کی اس عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں ڈبلیو ایف آئی صدر برج بھوشن کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت کی مانگ کی گئی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے پہلوانوں کی عرضی میں سنگین الزامات ہیں ۔
پولیس کے مطابق پہلا کیس ایک نابالغ متاثرہ کے ذریعہ لگائے گئے الزامات سے متعل ہے، جو پاکسو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ دوسرا کیس دیگر بالغ شکایت کنندگان کے ذریعہ دی گئی شکایتوں کی جانچ کرنے کیلئے درج کیا گیا ہے ۔
ٹاپ پہلوانوں نے کناٹ پلیس پولیس تھانہ میں 21 اپریل کو شکایت درج کرانے کے بعد قومی راجدھانی کے جنتر منتر پر اپنا دھرنا پھر سے شروع کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈبلیو ایف آئی سربراہ کے طور پر برج بھوشن نے ایک نابالغ سمیت سات خاتون پہلوانوں کا جنسی استحصال کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔