وزیراعظم مودی کی وزرا کو نصیحت، سرکار کے کام کاج کو گھر گھر تک پہنچائیں
وزیراعظم مودی کی وزرا کو نصیحت، سرکار کے کام کاج کو گھر گھر تک پہنچائیں ( فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی)
Council of Ministers Meeting: وزیراعظم مودی نے تمام وزراء کو نصیحت کی کہ مرکزی حکومت کے کام کاج کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نے تمام وزراء سے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچایا جائے اور اپنی وزارت کے کاموں کی بھی جم کر تشہیر کی جائے۔
نئی دہلی : بجٹ اجلاس سے قبل اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں وزراء کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں مودی حکومت کے تمام وزراء نے شرکت کی۔ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے تمام وزراء کو نصیحت کی کہ مرکزی حکومت کے کام کاج کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نے تمام وزراء سے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچایا جائے اور اپنی وزارت کے کاموں کی بھی جم کر تشہیر کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزراء کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ مرکزی وزراء اپنی وزارت کے کام کاج کی جانکاری لوگوں تک پہنچائیں ۔
وزیر اعظم نے جی ٹوینٹی پروگرام کی بھی جم کر تشہیر کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جی 20 کی صدارت ہندوستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے، اس بات کو لوگوں تک پہنچائی جائے ۔ اس کے لئے طے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس کی تشہیر بھی ہونی چاہئے ۔ وزیر اعظم نے وزراء کونسل کے اجلاس میں ملک کی سماجی اور ثقافتی کامیابیوں کو عام کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کی کامیابیوں کو عوام تک بہتر طور پر پہنچایا جانا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق وزرا کونسل کی میٹنگ میں کابینہ سکریٹری نے 2014 سے اب تک مودی حکومت کی اسکیموں اور سبھی فیصلوں کا پریزنٹیشن دیا۔ اطلاعات ونشریات کے سکریٹری نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کے کام کاج اور فیصلوں کی تشہیر کے بارے میں پریزنٹیشن دیا۔
ڈی ای پی ٹی کے سکریٹری نے اب تک کی تمام اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی ۔ اسکیموں اور پروجیکٹوں کا اپ ڈیٹ دیا کہ کام کہاں تک پہنچا ہے اور پروجیکٹ کب مکمل ہوگا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔