Delhi News: این سی آر کو ملے گی جام سے نجات، 15دنوں میں شروع ہو جائے گا آشرم انڈر پاس
Delhi News: این سی آر کو ملے گی جام سے نجات، 15دنوں میں شروع ہو جائے گا آشرم انڈر پاس
دہلی این سی آر کے لوگوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ آشرم چوک پر جاری انڈر پاس کا تعمیراتی کام اب آخری مرحلے میں ہے جو 15 روز میں مکمل ہو جائے گا اور اس انڈر پاس کو 22 مارچ سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
نئی دہلی : دہلی این سی آر کے لوگوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ آشرم چوک پر جاری انڈر پاس کا تعمیراتی کام اب آخری مرحلے میں ہے جو 15 روز میں مکمل ہو جائے گا اور اس انڈر پاس کو 22 مارچ سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پیر کو نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے پی ڈبلیو ڈی کے افسران کے ساتھ انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ نے آشرم فلائی اوور کے زیر تعمیر کاموں اور پرگتی میدان کے قریب بنائے جا رہے انڈر پاس کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سسودیا نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے آشرم انڈر پاس کے تعمیراتی کام کو کئی بار روکنا پڑا تھا۔ جس سے انڈر پاس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی لیکن اب انڈر پاس کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے اور 15 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 22 مارچ سے اس انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔
نائب وزیر اعلیٰ اور پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے افسران کے ساتھ پرگتی میدان سے نظام الدین کے درمیان آشرم فلائی اوور اور چل رہے انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ لوگ جلد از جلد ان سڑکوں کا استعمال کر سکیں۔ سسودیا نے کہا کہ آئی ٹی او، رنگ روڈ، مرکزی سیکرٹریٹ، انڈیا گیٹ، وسطی دہلی جانے کے لیے روزانہ لاکھوں لوگ ان راستوں کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں تعمیراتی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آشرم فلائی اوور کی تعمیر کا کام اگست تک مکمل کر لیا جائے گا اور دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے تعاون سے بنایا جا رہا پرگتی میدان انڈر پاس مئی کے مہینے تک مکمل ہو جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔