உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Money Laundering Case : ستیندر جین کو 9 جون تک ای ڈی کی کسٹڈی میں بھیجا گیا، حراست میں کھائیں گے گھر کا کھانا

    Money Laundering Case : ستیندر جین کو 9 جون تک ای ڈی کی کسٹڈی میں بھیجا گیا، حراست میں کھائیں گے گھر کا کھانا

    Money Laundering Case : ستیندر جین کو 9 جون تک ای ڈی کی کسٹڈی میں بھیجا گیا، حراست میں کھائیں گے گھر کا کھانا

    Satyendra Jain News: ای ڈی نے کورٹ سے ستیندر جین کیلئے 14 دنوں کی تحویل مانگی جبکہ کورٹ نے ستیندر جین کو نو جون تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی: حوالہ لین دین کے معاملہ میں گرفتار دہلی سرکار کے وزیر صحت ستیندر جین کو منگل کو کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ ای ڈی نے ستیندر جین کو راوز ایوینیو کورٹ کی سی بی آئی جج گیتانجلی گوئل کی کورٹ میں پیش کیا ۔ ای ڈی نے کورٹ سے ستیندر جین کیلئے 14 دنوں کی تحویل مانگی جبکہ کورٹ نے ستیندر جین کو نو جون تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ ستیندر جین حراست میں بھی گھر کا ہی کھانا کھائیں گے ۔ دراصل ستیندر جیل کے وکیل نے وزیر صحٹ کو کھانا دینے کی اجازت مانگی تھی ، جس کو کورٹ نے قبول کرلیا ۔

      یہ بھی پڑھئے : کولگام کے ہائی اسکول میں دہشت گردوں نے خاتون ٹیچر کا گولی مار کر قتل کیا


      وہیں ای ڈی کی طرف سے تشار مہتا نے عدالت سے کہا ہے کہ فروری 2015 سے مئی 2017 تک روپے ادھر ادھر کئے گئے ۔ ای ڈی نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا انٹری ہے کہ کیسے حوالہ میں پیسہ لگایا گیا اور دہلی سے کولکاتہ بھیجا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیل کمپنیاں کولکاتہ میں واقع ہیں ۔ کورٹ نے ای ڈی سے پوچھا کہ 14 دن کی تحویل کیوں مانگ رہے ہیں تو ای ڈی نے کہا کہ جو چیک ابھی کیش نہیں ہوئے ہیں، ان کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی ہے ۔ نیز جو چیک ملے ہیں وہ کن کے پیسے ہیں، ان پیسوں کا استعمال حوالہ میں تو نہیں ہوا ہے ۔ ای ڈی نے کہا کہ آٹھ کمپنیوں کے شیئر خریدے گئے ہیں، جو آٹھ کمپنیاں ہیں وہ جین سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ساتھ ہی جن آٹھ کمپنیوں سے پیسہ ٹرانسفر کیا گیا ہے ، اس کا سورس معلوم نہیں ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : PM مودی نے کہا : 130 کروڑ باشندگان وطن کا کنبہ میرے لئے سب کچھ، یہ زندگی بھی آپ کی ہے


      سماعت کے دوران ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ اس معاملہ میں ستیندر جین کو عبوری ضمانت بھی نہیں دی جانی چاہئے ۔ اگر ستیندر جین کو ضمانت ملے گی تو وہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں ۔ ای ڈی نے کہا کہ اس معاملہ میں جو اہم ثبوت ملے ہیں، اس میں ستیندر جین سے کنفرنٹ کروانا ہے ۔

      وہیں ستیندر جین کے وکیل این ہری ہرن نے کورٹ میں اپنی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ہم لگاتار تعاون کررہے ہیں ۔ سارے کاغذات دکھادئے گئے ہیں ۔ تحویل کی کیا ضرورت ہے ، ہم ہر وقت حاضر ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: