Money Laundering Case: منی لانڈرنگ کیس میں ستیندر جین کی اہلیہ پونم کو دہلی کورٹ سے ملی ضمانت

Money Laundering Case: منی لانڈرنگ معاملہ میں پھنسے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو کچھ راحت ملی ہے ۔ دہلی کے راوز ایوینیو کورٹ نے منگل کو وزیر صحت کی اہلیہ پونم جین کی ضمانت منظور کرلی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : منی لانڈرنگ معاملہ میں پھنسے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو کچھ راحت ملی ہے ۔ دہلی کے راوز ایوینیو کورٹ نے منگل کو وزیر صحت کی اہلیہ پونم جین کی ضمانت منظور کرلی ۔ اس سے پہلے پونم جین کو عبوری ضمانت بھی دیدی گئی تھی ۔ کورٹ نے 20 اگست کو پونم جین کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور پونم جین کی عبوری ضمانت کی عرضی کو اگلے سنیچر تک کیلئے بڑھا دیا تھا ۔ اس سے پہلے کورٹ نے چھ اگست کو اس معاملہ میں پونم جین کو عبوری ضمانت دیدی تھی ۔

    یہ بھی پڑھئے: بی جے پی MLA ٹی راجہ کے پیغمبر محمدﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ سے اسدالدین اویسی ناراض

    پونم جین کو عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دی ہے ۔ وہیں ستیندر جین کی ضمات عرضی پر 27 اگست کو سماعت کی جائے گی ۔ وہیں ستیندر جین کی منگل کو معاملہ میں عدالتی حراست بھی بڑھا دی گئی ۔ وہیں منی لانڈرنگ معاملہ میں ملزم اجیت و سنیل کو بھی عدالت نے ریگولر ضمانت دیدی ہے ۔ دوسری طرف ملزم ویبھو اور انکش جین کی ضمانت کی عرضی پر بھی 27 اگست کو ہی سماعت ہوگی ۔

    یہ بھی پڑھئے: آرمی اہلکاروں کے ذریعے عام شہری کو پیٹنے کا ویڈیو وائرل

    غور طلب ہے کہ اس معاملہ میں جب چھ جون کو چھاپہ ماری کی گئی تھی ، تب ای ڈی نے کل 2.35 کروڑ روپے اور تقریبا 133 سونے کے سکے ضبط کئے تھے ۔ وہیں اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے ستیندر جین کو بڑی راحت بھی دی تھی ۔ کورٹ نے وزیر صحت جین کو کابینہ سے ہٹائے جانے کی مانگ کرنے والی عرضی کو خارج کردیا تھا ۔

    عرضی میں کہا گیا تھا کہ حراست میں جین ابھی بھی ایک کابینہ وزیر کے بھتہ اور خصوصی حقوق کا لطف اٹھا رہے ہیں جبکہ ان پر منی لانڈرنگ معاملہ میں سنگین الزام ہیں ، جس کیلئے سخت سزا دی جاسکتی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: