نئی دہلی : ایم سی ڈی نتائج آنے کے بعد کانگریس کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ کانگریس کے دو کونسلروں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ گزشتہ 15 سالوں سے ایم سی ڈی میں بی جے پی کی حکومت تھی جو اب عام آدمی پارٹی کے پاس پہنچ گئی ہے ۔ دہلی کانگریس کے نائب صدر علی مہندی ، برج پوری وارڈ سے کانگریس کونسلر نازیہ خاتون اور مصطفی آباد وارڈ سے کونسلر سیبلہ بیگم نے عام آدمی پارٹی جوائن کرلی ہے ۔
پارٹی کے میونسپل کارپوریشن انچارج درگیش پاٹھک نے دونون کونسلروں کو اے اے پی کی رکنیت دلائی ۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی میں بدھ کو 134 سیٹ جیت کر اس کارپوریشن پر بی جے پی کے 15 سال کے اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا ۔
ایم سی ڈی کے 250 وارڈوں میں ہوئے الیکشن میں بی جے پی نے 104 سیٹیں حاصل کی تھیں جبکہ کانگریس کے حصے میں صرف نو سیٹیں آئی تھیں ۔ اب دو کونسلروں کے اے اے پی میں شامل ہوجانے کے بعد کانگریس کے پاس صرف سات کونسلر باقی رہ گئے ہیں ۔
نتائج کے صرف دو دنوں کے بعد ہی دو کونسلروں کا پارٹی چھوڑ دینا کانگریس کیلئے ایک بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔