உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: کسان لیڈروں کی وارننگ ، 15 دن میں مرکز نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو تیز کریں گے آندولن

    Delhi News: کسان لیڈروں کی وارننگ ، 15 دن میں مرکز نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو تیز کریں گے آندولن ۔ تصویر :  @sanyukt_kisan

    Delhi News: کسان لیڈروں کی وارننگ ، 15 دن میں مرکز نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو تیز کریں گے آندولن ۔ تصویر : @sanyukt_kisan

    Delhi News: جنتر منتر پر کسان تنظیموں کی جانب سے منعقدہ ایک دن کی مہاپنچایت پیر شام کو ختم ہوگئی ۔ اس دوران سنیکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سرکار کو مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے پندرہ دنوں کا وقت دیا ہے اور اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں تو پندرہ دنوں کے بعد آندولن تیز ہوسکتا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : جنتر منتر پر کسان تنظیموں کی جانب سے منعقدہ ایک دن کی مہاپنچایت پیر شام کو ختم ہوگئی ۔ اس دوران سنیکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سرکار کو مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے پندرہ دنوں کا وقت دیا ہے اور اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں تو پندرہ دنوں کے بعد آندولن تیز ہوسکتا ہے ۔ اسی کے ساتھ کسانوں کے لیڈر شیو کمار ککا نے جانکاری دی کہ منگل کو رکاب گنج گرودوارے میں کسان مورچے کی میٹنگ ہے، جہاں کسان لیڈران آگے کی حکمت عملی بنائیں گے ۔ کسان مہا پنچایت کی قیادت کررہے لیڈروں میں شیوکمار ککا نے اس دوران کہا تھا کہ ہم نان پالیٹیکل ہی رہیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیجریوال نے ٹویٹ کرکے لگایا بڑا الزام، کہا : 'دہلی میں آپریشن لوٹس فیل'


      وہیں دوسری جانب کسان مہا پنچایت کو لے کر سوال بھی کھڑے ہوئے ۔ اس کو لے کر سنیکت کسان مورچہ نے اپنی وضاحت بھی جاری کی، جس کے بعد یہ واضح ہوگیا تھا کہ اس احتجاج کی اپیل بھارتیہ کسان یونین کی غیر سیاسی کسان تنظیم بی کے یو ایکتا سدھوپور کے جگجیت سنگھ ڈللیوال نے کی ہے، جس کو ملک بھر کی تقریبا 40 سے زیادہ کسان تنظیموں کی حمایت حاصل بتائی جارہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں ریلوے اسٹیشن احاطہ میں دردناک حادثہ، تیز رفتار SUV نے سات لوگوں کو کچلا، ایک کی موت


      ایس کے ایم نے میڈیا کو جاری ایک وضاحت میں کہا تھا کہ پیر کو جنتر منتر پر بلائی گئی کسان مہا پنچایت یا احتجاج سنیکت کسان مورچہ کی اپیل نہیں ہے ۔ یہ اپیل 2020 ۔ 21 کے کسانوں کے احتجاج کے دوران ایس کے ایم کا حصہ رہی کچھ کسان یونینوں کی جانب سے کی گئی ہے ۔ بی کے یو ایکتا سدھو پور کے جگجیت سنگھ اس احتجاج کی قیادت کررہے ہیں، جبکہ دیگر کسان تنظیمیں اور لیڈران اس کا حصہ نہیں ہیں ۔

      اس مہا پنچایت میں راشٹریہ کسان مزدور مہا سنگھ، بھارتیہ کسان یونین امبابتا ، بھارتیہ کسان یونین سرسا، بھارتیہ کسان ایکتا، بھارتیہ کسان یونین کھوسا ، بھارتیہ کسان نوجوان یونین، ان داتا کسان یونین ہریانہ، بندیل کھنڈ کسان یونین ، بھارتیہ کسان مزدور یونین ودیگر کئی تنظیمیں اہم طور پر شامل رہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: