Delhi Rain: دہلی این سی آر میں آندھی کے ساتھ تیز بارش، درجہ حرارت میں گراوٹ، موسم ہوا سہانا
Delhi Rain: دہلی این سی آر میں آندھی کے ساتھ تیز بارش، درجہ حرارت میں گراوٹ، موسم ہوا سہانا (File PHOTO:ANI)
Rain in delhi ncr: دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہونے سے اچانک معمولات زندگی پر اثر پڑا ۔ ریہڑی پٹری والے دکانداروں کو اس کا کافی اثر پڑا ۔ بارش کی وجہ سے دہلی کے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔
نئی دہلی : دہلی این سی آر کے موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے ۔ یہاں کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ ساتھ بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آسمان میں بادل چھائے رہنے اور ہلکی بونداباندی کی پیشین گوئی تھی، لیکن آندھی کے ساتھ تیز بارش نے محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کو بھی چکمہ دیدیا ۔
دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہونے سے اچانک معمولات زندگی پر اثر پڑا ۔ ریہڑی پٹری والے دکانداروں کو اس کا کافی اثر پڑا ۔ بارش کی وجہ سے دہلی کے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔
غور طلب ہے کہ دہلی میں اتوار کو موسم سہانا رہنے کی پیشین گوئی کی گئی تھی ۔ سنیچر کو شہر میں ہلکی بارش کی وجہ سے دہلی میں درجہ حرارت نارمل سے چار ڈگری کم ہوگیا تھا ۔ سنیچر کو کم از کم درجہ حرارت ۔۔۔ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ وہیں اتوار کو آندھی اور بارش نے درجہ حرارت کو مزید کم کردیا ہے ۔
بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ضرور ملی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے افسران کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک ہلی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ آسمان میں بادل چھائے رہنے کی پیشین گوئی کی گئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔