موسم کو لے کر آئی بڑی خبر، آج سے 'ہیٹ ویو' کا قہر ختم، جم کر برسیں گے بادل، ان ریاستوں میں آرینج الرٹ
موسم کو لے کر آئی بڑی خبر، آج سے 'ہیٹ ویو' کا قہر ختم، جم کر برسیں گے بادل، ان ریاستوں میں آرینج الرٹ (File Photo-AFP)
Weather Latest Update: محکمہ موسمیات نے بھی پیشین گوئی کی ہے کہ پورے ہندوستان میں آج لو کا قہر ختم ہوگیا ہے اور آج سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جاسکے گی ۔ آسمان میں بادل چھائے رہنے سے لے کر کئی ریاستوں میں ژالہ باری ، آندھی اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : دہلی-این سی آر سمیت پورا ہندوستان ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی زد میں تھا، لیکن اب موسم نے کروٹ بدل لی ہے اور ہیٹ ویو کا قہر اگلے کئی دنوں تک ختم ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بھی پیشین گوئی کی ہے کہ پورے ہندوستان میں آج لو کا قہر ختم ہوگیا ہے اور آج سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جاسکے گی ۔ آسمان میں بادل چھائے رہنے سے لے کر کئی ریاستوں میں ژالہ باری ، آندھی اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ آئی ایم ڈی نے اس سلسلہ میں کئی ریاستوں کیلئے آرینج الرٹ بھی جاری کیا ہے ۔
آئی ایم ڈی کے سائنسداں آر کے جینامنی کے مطابق پورے ہندوستان میں گرم لو کا قہر ختم ہوگیا ہے ۔ آج سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جائے گی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے خاص طور پر راجستھان، پنجاب، دہلی، اترپردیش، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں ژالہ باری، آندھی اور بارش کو لے کر آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ آئی ایم ڈی نے اگلے دو تین دنوں تک پہاڑی علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ وہیں مشرقی ہندوستان میں طوفان آنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ آج بدھ کو صبح سے دہلی کا موسم بھی پوری طرح سے بدلا ہوا ہے ۔ حالانکہ جیسے جیسے صبح آگے بڑھی تو سورج کی تپش بھی بڑھنے لگی ، لیکن آسمان میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے گرمی کا قہر زیادہ محسوس نہیں کیا گیا ۔ منگل کی رات کو آئی آندھی اور تیز ہواوں کی وجہ سے آج صبح کا موسم گرمی سے کچھ راحت دینے والا رہا ۔ چلچلاتی اور جھلساتی گرمی سے چھوٹ رہے پسینوں سے راجدھانی کے لوگوں کو راحت ملی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق منگل کو رات میں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ دہلی ۔ این سی آر میں بونداباندی ہونے کی وجہ سے ہوا میں ٹھنڈک آگئی ہے ۔ بدھ کی صبح سے ٹھندی ہوائیں چلنے سے لوگوں کو گرم ہواوں سے راحت ملی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مقامی مرکز دہلی نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے 6 دنوں یعنی 29 مئی تک لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔ ہوا چلنے اور گرمی کم ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آئی ہے۔ دہلی میں صبح کے وقت ہوا کے معیار کا انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا تھا، جو شام 4 بجے 160 ریکارڈ کیا گیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔