ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش کے سیدھی میں اجتماعی آبروریزی کے سانحہ نے پھر دلائی دہلی کی نربھیا کی یاد

16 دسمبر، 2012۔ (Nirbhaya Gangrape) یہ وہ تاریخ ہے، جس دن دہلی کی سڑکوں پر رات میں 6 حیوانوں نے ایک 23 سال کی لڑکی کے ساتھ لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی ساری حدیں پار کردی تھیں۔ پہلے ان لوگوں نے باری باری سے اس سے آبروریزی کی تھی اور بعد میں اسے مارنے کے ارادے سے اس کے پرائیویٹ پارٹ میں راڈ ڈال دی تھی۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش کے سیدھی میں اجتماعی آبروریزی کے سانحہ نے پھر دلائی دہلی کی نربھیا کی یاد
مدھیہ پردیش کے سیدھی میں اجتماعی آبروریزی کے سانحہ نے پھر دلائی دہلی کی نربھیا کی یاد

نئی دہلی: 16 دسمبر، 2012۔ یہ وہ تاریخ ہے، جس دن دہلی کی سڑکوں پر رات میں 6 حیوانوں نے ایک 23 سال کی لڑکی کے ساتھ لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی ساری حدیں پار کردی تھیں۔ پہلے ان لوگوں نے باری باری سے اس سے آبروریزی کی تھی اور بعد میں اسے مارنے کے ارادے سے اس کے پرائیویٹ پارٹ میں راڈ ڈال دی تھی۔ کچھ دنوں کے جدوجہد کے بعد ’نربھیا (Nirbhaya Gangrape)’ نے دم توڑ دیا تھا، لیکن یہ پہلی اور آخری ایسا حادثہ نہیں ہے۔ ہفتہ کو ایسی ہی ایک حیوانیت مدھیہ پردیش کی سیدھی (Sidhi Gangrape) میں ایک بار پھر سامنے آئی۔


سیدھی میں تین ملزم پولیس کی گرفت میں


سیدھی میں تین حیوانوں نے ایک خاتون کے ساتھ آبروریزی کی۔ خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ جھونپڑی میں رہتی ہے۔ تینوں نے اس سے آبروریزی کے بعد اس کے پرائیویٹ پارٹ میں لوہے کی سریا ڈال دی۔ خاتون کی حالت کافی سنگین ہے۔ متاثرہ کا بہتا خون رک نہیں رہا تھا، ایسے میں اسے بہتر علاج کے لئے ریوا ریفر کیا گیا ہے۔ دہلی کی نربھیا کے قصورواروں کو 2020 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ وہیں سیدھی کی ’نربھیا’ کے ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔


سال 2012 میں ہوا تھا نربھیا سانحہ

16 دسمبر، 2012 کو جنوبی دہلی میں چلتی بس میں نربھیا کے ساتھ 6 لوگوں نے آبروریزی کی تھی۔ اسے بری طرح مارا پیٹا تھا۔ پھر بھی ان حیوانوں کا جی نہیں بھرا تھا، تو انہوں نے نربھیا کے پرائیویٹ پارٹ میں لوہے کا راڈ ڈالا تھا۔ بعد میں سردی کی رات میں چلتی بس سے اسے نیچے پھینک دیا تھا۔ اس غیر انسانی حادثہ نے پورے ملک کی آتما کو جھکجھور دیا تھا اور نربھیا کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگ سڑکوں پر اتر آئے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 12, 2021 07:36 PM IST