ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہین باغ احتجاج : دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں سے کی یہ اپیل

شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے ۔ اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہیں ۔

  • Share this:
شاہین باغ احتجاج : دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں سے کی یہ اپیل
شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے ۔ اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہیں ۔

دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں سے دہلی پولیس نے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے ۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ہم روڈ نمبر 13 اے شاہین باغ پر مظاہرہ کررہے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہلی اور این سی آر کے باشندوں ، سن رسیدہ افراد ، مریضوں اور اسکول جانے والے بچوں کو ہونے والی پریشانیوں کو سمجھیں ۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ کے سامنے بھی آیا ہے ۔ ہم پھر سے مظاہرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڑے مفاد عامہ کے تحت تعاون کریں اور سڑکوں کو خالی کردیں ۔



خیال رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر منگل کو دہلی پولیس سے کہا تھا کہ وہ کالندی کنج – شاہین باغ راستے پر ٹریفک کے نظام کو بحال کرے اور اس پریشانی سے قانون کے مطابق نمٹا جائے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی ایک بینچ نے یہ ہدایت دی تھی اور اس سے متعلق عرضی کا نمٹارہ کردیا تھا ۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ فائل فوٹو
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ فائل فوٹو


قابل ذکر ہے کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ایک مرتبہ پولیس مظاہرین کو سمجھانے کیلئے پہنچی تھی ، لیکن اس کو بیرنگ لوٹنا پڑ گیا تھا ۔

پولیس نے ایک مرتبہ پھر مظاہرین سے راستہ خالی کرنے کی اپیل کی ہے ، لیکن مظاہرین ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہیں ۔ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کئی مرتبہ اپیل کئے جانے کے بعد بھی جب مظاہرین وہاں سے نہیں ہٹے ، تو پھر پولیس افسران بیرنگ ہی لوٹ گئے ۔
First published: Jan 17, 2020 11:47 PM IST