اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PFI پر کارروائی جاری، دہلی پولیس نے پی ایف آئی کے چار ارکان کو کیا گرفتار، آج عدالت میں کیے جائیں گے پیش

    PFI پر کارروائی جاری، دہلی پولیس نے پی ایف آئی کے چار ارکان کو کیا گرفتار، آج عدالت میں کیے جائیں گے پیش

    PFI پر کارروائی جاری، دہلی پولیس نے پی ایف آئی کے چار ارکان کو کیا گرفتار، آج عدالت میں کیے جائیں گے پیش

    ساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس حکام کے مطابق شاہین باغ پولیس اسٹیشن میں پی ایف آئی کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پی ایف آئی کا ہیڈ آفس شاہین باغ تھانہ علاقے میں تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دہلی پولیس نے پابندی لگائی گئی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو پیر کے روز گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے بعد پہلی گرفتاری کی ہے۔ دہلی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پی ایف آئی کے چار ارکان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، حالانکہ انہوں نے ملزمین کے نام کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس نے کچھ دن پہلے پی ایف آئی کے خلاف شاہین باغ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔

      حکومت ہند نے پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے 27 ستمبر کو پابندی لگا دی تھی۔ اس کے بعد شاہین باغ علاقے میں پی ایف آئی کے حامیوں اور ارکان نے ہنگامہ کیا۔ دہلی پولیس نے 30 لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف دہلی پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ دہلی پولیس نے جامعہ نگر، شاہین باغ اور نیو فرینڈز کالونی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ ساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس حکام کے مطابق شاہین باغ پولیس اسٹیشن میں پی ایف آئی کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پی ایف آئی کا ہیڈ آفس شاہین باغ تھانہ علاقے میں تھا۔ اس معاملے کی جانچ اے سی پی بدر پور جوگیندر جون کو سونپی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دہلی میں بارش کے بعد ڈینگو کا ڈر، مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ، ٹوٹا پانچ سال کا ریکارڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      بروڈہ میں دو گورپوں میں سنگباری، سانولی گاوں میں کشیدگی کے بعد سیکورٹی فورس تعینات

      درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیم کے ارکان اب بھی غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وہ اپنے خطرناک عزائم کی تکمیل کے لیے ممنوعہ پتہ کا استعمال کر رہے تھے۔ دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ درج اس معاملے میں پیر کو چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ وہ جھنڈے کو لے کر ہنگامہ کر رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس گرفتار ملزمان کو منگل کو عدالت میں پیش کرے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: