نئی دہلی:دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دہلی اسٹیٹ یونٹ کے صدر پرویز احمد اور سکریٹری الیاس کو گرفتار کیا ہے۔ فنڈنگ کیس میں ایک اور ممبر کو بھی گرفتار کرلیا۔
نئی دہلی:دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دہلی اسٹیٹ یونٹ کے صدر پرویز احمد اور سکریٹری الیاس کو گرفتار کیا ہے۔ فنڈنگ کیس میں ایک اور ممبر کو بھی گرفتار کرلیا۔ اسپیشل سیل کے افسر مسلسل پرویز احمد اور الیاس سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ ان ددنوں سے دہلی میں پی ایف آئی کی فنڈنگ اور سی اے اے ۔ این آرسی ( CAA- NRC )کے خلاف مظاہروں کے بارے میں بھی معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیاس پی ایف آئی کا سکریٹری ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ دہلی پولیس آج تشدد کے معاملے میں میڈیا کے سامنے تمام حقائق پیش کرے گی۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر یہ الزام لگایا جارہاہے کہ 20 دسمبر 2019 کودہلی میں تشدد کے لیے اکسایاہے۔ پولیس کے مطابق پی ایف آئی نے میرٹھ میں 12 افراد کے کھاتے میں رقم رکھی تھی ، جس میں سے چار کھاتوں میں تین کروڑ روپےہیں۔ اس کے بارے میں ، پولیس نے بینکوں کو ایک نوٹس بھجوایا اور مشکوک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کیں گئیں ہیں۔
Delhi Police Special Cell has arrested Popular Front of India (PFI) President Parvez and Secretary Illiyas, in connection with alleged PFI-Shaheen Bagh link pic.twitter.com/aXhpBxHIq8
ہم آپ کو بتادیں کہ 20 دسمبر 2019 کو ، سی اے اے کے خلاف دہلی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ اس پورے معاملے میں پولیس نے اب تک 30 سے زیادہ مقدمات درج کیے ہیں اور 146 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ ایس پی سنجیو تیاگی نے بتایا کہ تقریبا 15 بینک اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کرلی گئی۔ ان میں بہت سے اکاؤنٹس مشکوک پائے گئے ہیں۔ ابھی صرف ایک اکاؤنٹ کے استعمال کے متعلق تفصیلات موصول نہیں ہورہی ہے۔ تاہم اترپردیش میں اہم مشتبہ لین دین کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
فروری کے مہینے میں ، سی اے اے کے خلاف پورے اتر پردیش میں تشدد کے درمیان پی ایف آئی کی مالی اعانت پر جاری تحقیقات میں ایک بڑا انکشاف ہوا۔ میرٹھ رینج کے آئی جی نے بتایا تھا کہ ابھی تک صرف ایک منی ٹریل پکڑی گئی ہے۔ اس میں ، آٹھ کروڑ سے زیادہ کی رقم دینی فلاح وبہبود اور سماجی خدمت کے نام پر آنے کی بات کہی گئی تھی۔ غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے اکٹھا کرنے کے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ منی ٹریل منظر عام پر آنے کے بعد ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے تمام اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی۔ اب دہلی میں ، پی ایف آئی کے دو ارکان فنڈنگ کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیاہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔