உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi: غازی پورمنڈی میں لاوارث بیاگ سےIEDبرآمد،ڈسپوزل ماہرین بیاگ کی کررہے ہیں جانچ

    Youtube Video

    پولیس اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس بازار کو خالی کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ این ایس جی اور آئی بی کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔ اب پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ یہ IEDکہاں سے آیا اور کس نے یہاں بیاگ رکھا۔

    • Share this:
      دہلی کے غازی پور منڈی میں لاوارث بیاگ ملنے سے ہلچل مچ گئی ہے۔ دہلی پولیس ( Delhi) نے بیگ کے اطراف علاقے کو خالی کروایاہے۔ اسی وقت فائر انجن اور بم اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے ۔ دہلی پولیس کمشنر راکیش آستھانہ نے کہا کہ جانکاری ملی ہے بیگ سے آئی ای ڈی (IED) برآمد کی گئی ہے۔

      اسی وقت، این ایس جی نے بم کو ناکارہ بنانے کے لیے ایک کنٹرولڈ دھماکہ کیا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیل کی جانب سے دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی آر کو کل کرکے کسی نے اطلاع دی تھی۔ تمام احتیاط کے ساتھ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔۔ تمام سیکیورٹی ایجنسی 26 جنوری سے پہلے الرٹ پر ہیں۔ ایسے میں دہلی پولیس نے لاوارث بیگ ملتے ہی چوکسی دکھائی۔


      وہیں 26 جنوری کی وجہ سے دہلی پولیس نے حفاظتی انتظامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس دوران دہلی سرحد اور اہم سڑکوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ 15 اگست اور 26 جنوری کے موقع پر سماج دشمن عناصر اور دہشت گرد ملک میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

      پولیس اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس بازار کو خالی کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ این ایس جی اور آئی بی کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔ اب پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ یہ IEDکہاں سے آیا اور کس نے یہاں بیاگ رکھا۔ ابھی تک اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بم ڈسپوزل ماہرین بیگ کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس میں کوئی بم ہے یا کوئی اور ڈیوائس تو نہیں ہے
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: