دہلی کے پاش علاقہ میں چل رہا تھا غیر ملکی لڑکیوں کا Sex Racket، وہاٹس ایپ سے ہورہا تھا پورا کھیل، 5 گرفتار
دہلی کے پاش علاقہ میں چل رہا تھا غیر ملکی لڑکیوں کا Sex Racket، وہاٹس ایپ سے ہورہا تھا پورا کھیل، 5 گرفتار
Delhi Crime: جانکاری کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین ازبیکستان کی ہیں اور سبھی کی عمر 23 سے 42 سال کے درمیان ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ سبھی خواتین ہندوستان میں غیرقانونی طریقہ سے رہ رہی تھیں ۔ ان کے ساتھ ہی ان کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : راجدھانی کے پاش علاقے ساوتھ دہلی میں غیر ملکی خواتین کے سیکس ریکیٹ کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے ۔ اس دوران پولیس نے چار غیر ملکی خواتین سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین ازبیکستان کی ہیں اور سبھی کی عمر 23 سے 42 سال کے درمیان ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ سبھی خواتین ہندوستان میں غیرقانونی طریقہ سے رہ رہی تھیں ۔ ان کے ساتھ ہی ان کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈرائیور کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے تیج کمار عرف ترون کے طور پر ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ غیر ملکی خواتین سے ہر دن کا دو ہزار روپے لیتا تھا اور انہیں بتائی جگہ جگہ پر چھوڑا کرتا تھا ۔ اب پولیس نے خواتین کے خلاف جسم فروشی کرنے اور غیر قانونی طور پر ہندوستان میں رہنے کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دہلی میں کچھ غیر ملکی خواتین غیر قانونی طور پر رہ رہی ہیں اور یہاں پر سیکس ریکیٹ چلا رہی ہیں ۔ اس کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ نریش عرف گڈو نام کے ایک ایجنٹ کے ذریعہ یہ غیر ملکی خواتین یہاں پر اپنا دھندہ چلا رہی ہیں ۔ اس پر وہاٹس ایپ کے ذریعہ سے ہی رابطہ کیا گیا اور گروہ تک پہنچنے کیلئے جال بچھایا گیا ۔ اس کے بعد پانچ غیر ملکی لڑکیوں کی ڈیمانڈ کی گئی ۔
اس دوران رابطہ ہونے کے بعد 25 ہزار روپے میں سودا طے ہوا ۔ وقت اور جگہ کے مطابق پولیس نے پہلے سے جال بچھایا اور وسنت کنج میں واقع ایک ہوٹل اور مہی پال پور میں گھیرا بندی کی ۔ اس دوران جیسے ہی ڈرائیور ان خواتین کو لے کر پہنچا تو پانچوں کو جائے واقعہ سے ہی گرفتار کرلیا گیا ۔
اب سبھی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور ان کے ریکیٹ سے وابستہ دیگر لوگوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی ان کے ایجنٹ کی بھی تلاش کی جارہی ہے اور چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔