உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوپور شرما کو Delhi Police نے فراہم کی سیکورٹی، پیغمبر محمد پر توہین آمیز تبصرہ کے بعد دھمکی ملنے کا دعویٰ

    دہلی پولیس نے معطل بی جے پی ترجمان نوپور شرما اور ان کی فیملی کو سیکورٹی فراہم کی ہے۔ اس کی جانکاری ایک افسر نے دی ہے۔ دراصل، پیغمبر محمد پر متنازعہ تبصرہ کے بعد نوپور شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی اور اس کے بعد ان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا اور توہین آمیز تبصرہ کو لے کر سرخیوں میں آئیں بی جے پی سے معطل نوپور شرما کو دہلی پولیس کی سیکورٹی مل گئی ہے۔ دہلی پولیس نے معطل بی جے پی ترجمان نوپور شرما اور ان کی فیملی کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس کی جانکاری ایک افسر نے دی ہے۔ دراصل، پیغمبر محمد پر توہین آمیز تبصرہ کو لے کر نوپور شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی اور اس کے بعد ان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد نوپور شرما نے پولیس سے سیکورٹی مہیا کرانے کی اپیل کی تھی۔

      نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ایک افسر نے کہا کہ نوپور شرما اور ان کی فیملی کو پولیس سیکورٹی مہیا کرائی گئی ہے کیونکہ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں دھمکی مل رہی ہے اور ان کے تبصرہ کو لے کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔ پیغمبر محمد کے خلاف مبینہ تبصرہ پر تنازعہ بڑھنے اور مسلمانوں کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اتوار کو نوپور شرما کو معطل کر دیا اور دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندل کو معطل کردیا۔

      مسلم گروپوں کے احتجاج اور کویت، قطر اور ایران جیسے ممالک کے سخت ردعمل کے درمیان بی جے پی نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وہ سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی آزادی کو توہین کی مذمت کرتی ہے۔ تقریباً 10 دن پہلے ایک ٹی وی ڈبیٹ کے دوران کی گئی نوپور شرما کے تبصرہ اور نوین جندل کے ٹوئٹس (اب ہٹا دیا گیا ہے) کی وجہ سے ایسا ہنگامہ مچا کہ کچھ ممالک میں ہندوستانی پیداوار کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی اور یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہونے لگا۔

      حالانکہ بی جے پی کے ایکشن کے بعد نوپور شرما نے بلا شرط اپنے متنازعہ بیان کو واپس لے لیا اور دعویٰ کیا کہ ان کا تبصرہ بھگوان شیو کے تئین مسلسل توہین کا ردعمل تھا۔ پولیس نے کہا کہ 28 مئی کو اس کی سائبر سیل یونٹ کو نوپور شرما سے جان سے مارنے کی دھمکی کو لے کر نامعلوم افراد کے خلاف شکایت ملی تھی۔ نوپور شرما کی اس شکایت کی بنیاد پر پولیس کے ذریعہ نامعلوم لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی)، 507 (گمنام مواصلت کے ذریعے مجرمانہ دھمکیاں) اور 509 (لفظ، اشارہ اور کام) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: