ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: دہلی کے منڈی ہاؤس میں دفعہ 144 کا نفاد

احتجاج کے پیش نظر منڈی ہاؤس میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

  • Share this:
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: دہلی کے منڈی ہاؤس میں دفعہ 144 کا نفاد
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: دہلی کے منڈی ہاؤس میں دفعہ 144 کا نفاد

شہریت قانون کے خلاف احتجاج اب عوامی تحریک میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔ملک کے طول عرض میں شہریت قانون کے خلاف سیاسی ، سماجی اورملی تنظیمیں احتجاج و مظاہرے کررہی ہیں اور حکومت سے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔آج بھی دہلی کے منڈی ہاؤس سے جنترمنترتک احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔ جس میں مختلف شعبہ حیات سے جڑی عام و خاص شخصیات شرکت کررہی ہیں۔




احتجاج کے پیش نظر منڈی ہاؤس میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔شہریت قانون کے خلاف احتجاج کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوئی پولیس کی کارروائی کے خلاف یہ ریلی نکالی جارہی ہے۔ پولیس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اورکئی سماجی تنظیمیں آگے آ گئیں۔اس کے علاوہ پولیس نے سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سنسد مارک میٹرواسٹیشن کو بندکروادیاہے۔وہیں تاملناڈو کے سیلم میں پولیس کی اجازت سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیاہے۔

First published: Dec 24, 2019 01:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading