ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی پولیس جوانوں کو Covid-19 ویکسین لگانے کی تیاری شروع، سبھی کو موبائل نمبر اپڈیٹ کرنے کا حکم

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل سی پی آپریشن مکتیش چندر کے مطابق، کووڈ-19 ویکسین لگنے کے دن تاریخ اور وقت کی اطلاع محکمہ کے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو ان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بتائی جائے گی۔

  • Share this:
دہلی پولیس جوانوں کو Covid-19 ویکسین لگانے کی تیاری شروع، سبھی کو موبائل نمبر اپڈیٹ کرنے کا حکم
دہلی پولیس جوانوں کو Covid-19 ویکسین لگانے کی تیاری شروع، سبھی کو موبائل نمبر اپڈیٹ کرنے کا حکم

نئی دہلی: دہلی پولیس کے افسران اور جوانوں کے لئے کووڈ-19 ویکسین لگانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے پوری فورس کے تمام رینک کے افسران اور جوانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنا موبائل نمبر اپڈیٹ کرالیں۔ اس کے ساتھ ہی نمبر اپڈیٹ کرانے کا کام 3 جنوری 2021 تک پورا کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی میں تقریباً ایک لاکھ پولیس کے افسر اور جوان ہیں، جنہیں ویکسین دی جانی ہے۔


دہلی پولیس کے اسپیشل جوائنٹ پولیس کمشنر آپریشن چندر کے مطابق، کووڈ-19 ویکسین لگنے کے دن تاریخ اور وقت کی اطلاع محکمہ کے تمام پولیس اہلکار اور افسران کو ان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بتائی جائے گی، جن پولیس الکاروں افسران کے موبائل نمبر پولیس انفارمیشن سسٹم میں موجود نہیں ہیں، ان کو تمام اضلاع کے ڈی سی پی اور آئی ٹی سیل کے ذریعہ ای میل کیا جائے گا۔


مکتیش چندر کے مطابق، وزارت داخلہ کے حکم کے بعد دہلی پولیس کا موبائل نمبر ڈاٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ کووڈ-19 ویکسین حکومت کے حکم کے مطابق، دہلی پولیس محکمہ میں بھی سب سے پہلے سنگین بیماری سے متاثر، 50 سے اوپر کی عمر افسران - جوانوں کو لگائی جائے گی، اس کے بعد محکمہ کے باقی اسٹاف کو بھی یہ ویکسین لگائی جائے گی۔


آنند تیواری کی رپورٹ
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 27, 2020 08:41 AM IST