உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں شادی کا جھانسہ دے کر نابالغ سے آبروریزی کر کے بنایا فحش ویڈیو، پوکسو ایکٹ میں درج کیا معاملہ

    دہلی میں شادی کا جھانسہ دے کر نابالغ سے آبروریزی کر کے بنایا فحش ویڈیو، پوکسو ایکٹ میں درج کیا معاملہ

    دہلی میں شادی کا جھانسہ دے کر نابالغ سے آبروریزی کر کے بنایا فحش ویڈیو، پوکسو ایکٹ میں درج کیا معاملہ

    Delhi Crime: میدان گڑھ علاقے میں ایک 17 سالہ نابالغ سے آبروریزی (Rape) کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ نابالغ سے آبروریزی کرکے اس اس کا فحش ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کیا جا رہا تھا۔ اس بابت پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر پاکسو ایکٹ (POCSO Act) پر کے تحت معاملہ درج کرکے آگے کی جانچ کی جانچ شروع کردی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جنوب دہلی کے میدان گڑھی علاقے میں ایک 17 سالہ نابالغ سے آبروریزی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ نابالغ سے آبروریزی کرکے اس کا فحش ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کیا جارہا تھا۔ اس بابت پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے آگے کی جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس نے نابالغ کی شکایت پر ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے ساتھ ساتھ آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

      ضلع پولیس افسر سے موصولہ اطلاع کے مطابق، نابالغ لڑکی اپنی فیملی کے ساتھ فتح پور بیری علاقے میں رہتی ہے۔ ملزم کپل گوئل بھی فتح پور علاقے میں ہی رہتا ہے۔ اس کا اسولا فتح پور علاقے میں موبائل کی دوکان ہے، جہاں نابالغ موبائل سے متعلق سامان لینے جایا کرتی تھی۔

      پولیس کی پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ نابالغ سال 2019 سے ہی اس کے دوکان پر جاتی تھی۔ اس دوران دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی۔ پھر ان کے درمیان تعلقات بڑھے اور معاشقہ شروع ہوگئے۔ اس دوران ملزم نے نابالغ کو شادی کا جھانسہ دے کر کئی بار آبروریزی بھی کی اور اس کا فحش ویڈیو بنالیا تھا اور تصویر بھی لے لی تھی۔ اس کے بعد نابالغ کو بلیک میل کر رہا ہے۔

      ملزم کی طرف سے نابالغ کو مسلسل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی بھی دے رہا تھا۔ اس کے بعد نابالغ نے اس بات کی شکایت میدان گڑھی تھانے میں درج کرائی ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا ہے اور آگے کی جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: