ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

علی پور کی مسجد میں آگ زنی :دہلی پولیس نے اختیارکی خاموشی،اقلیتی کمیشن نے مانگا جواب

تھانہ علی پور کے مکھمیل گاؤں کی مسجد پر کل شرپسندوں نے حملہ کیا اور مسجد میں جم کر توڑ پھوڑ کی یہاں تک کہ مسجد کی چھت کو نقصان پہنچایا گیا اس کے علاوہ مسجد کے اندر کی چیزوں میں آگ بھی لگائی گئی

  • Share this:
علی پور کی مسجد میں آگ زنی :دہلی پولیس نے اختیارکی خاموشی،اقلیتی کمیشن نے مانگا جواب
دہلی پولیس

کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دہلی کے ساتھ ساتھ پورا ملک لاک ڈاؤن ہے -راجدھانی دہلی میں بھی تمام سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں -کسی کو بھی گھر سے باہر بلا ضرورت نکلنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس درمیان دہلی سے بڑی خبر یہ ہے اور جس سے تشویش بھی پیدا ہوتی ہے تھانہ علی پور کے مکھمیل گاؤں کی مسجد پر کل شرپسندوں نے حملہ کیا اور مسجد میں جم کر توڑ پھوڑ کی یہاں تک کہ مسجد کی چھت کو نقصان پہنچایا گیا اس کے علاوہ مسجد کے اندر کی چیزوں میں آگ بھی لگائی گئی مقامی لوگوں کے مطابق توڑ علاقے کے شہریوں کے ذریعے کی گئی ہے۔


دہلی پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے ۔خود تھانہ ایس ایچ او علی پور نے موقع کا دورہ کیا ہے ۔ انہوں نے مسجد کے اندر صاف صفائی کرائی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی قانونی کارروئی نہیں کی گئی ہے۔۔غور طلب ہے کہ علی پور جی ٹی کرنال روڈ روڈ پر واقع باہری دہلی کا علاقہ ہے۔ جس کے گاؤں مکھمیل پور میں یہ تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس گاؤں میں اکثریتی آبادی کا تعلق ہندو مذہب سے ہے ۔حالانکہ پچاس کی تعداد میں مسلمان بھی بھی اس گاؤں میں آباد ہیں۔

First published: Apr 04, 2020 11:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading