ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رمضان میں این جی ٹی کے حکم کے مطابق دی جاسکتی ہے اذان: دہلی پولیس

دہلی کےنانگلوئی اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے پریم نگرپولیس اسٹیشن کےعلاقہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔جس میں دہلی پولیس کے اہلکار مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگائےجانے کی بات کر رہے ہیں۔

  • Share this:
رمضان میں این جی ٹی کے حکم کے مطابق دی جاسکتی ہے اذان: دہلی پولیس
دہلی پولیس نے جمعہ کو کہا کہ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے احکامات کے مطابق اذان دی جاسکتی ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نےجمعہ کوکہا کہ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کےاحکامات کے مطابق اذان دی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سےگزارش کی کہ وہ 25 اپریل سے شروع ہونے والے رمضان کے پاک اورمبارک مہینے میں لاک ڈاون (Lockdown) کے ضوابط پر عمل کریں۔ پولیس کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے کچھ دیر بعد کی گئی ہے، جس میں دو پولیس اہلکار لوگوں سے مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے حکم کے مطابق لاک ڈاون کے دوران اذان کی اجازت نہیں ہے۔


اذان پر نہیں، اکٹھا ہونے پر مکمل پابندی


حالانکہ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے واضح کیا کہ اذان پرکوئی پابندی نہیں ہے۔ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ’لاک ڈاون کے دوران مسجدوں میں یا کسی دیگر مذہبی مقام پر لوگوں کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے’۔ دہلی پولیس نے لوگوں سے رمضان کے دوران گھر پر نماز پڑھنے کو کہا۔ اس نے ٹوئٹ کیا کہ رمضان کا پاک مہینہ 25 اپریل سے شروع ہورہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ روزہ اورنماز پڑھنے کے دوران سبھی لوگ احکامات کے مطابق لاک ڈاون پر عمل کریں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ این جی ٹی کے احکامات کےمطابق اذان دی جاسکتی ہے۔ پولیس نے گزارش کی ہے کہ نماز گھروں کے اندر رہ کر ادا کی جائے اور سحری بھی گھر میں ہونی چاہئے۔




واضح رہےکہ ملک کورونا وائرس کے خطرے سے لاک ڈاؤن کے ذریعہ سے لڑ رہا ہے۔ رمضان المقدس کا مہینہ بھی شروع ہو رہا ہے، لیکن اس سب کے بیچ راجدھانی دہلی کی مسجدوں میں اذان پر پابندی لگانے کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ دہلی اسمبلی حلقہ نانگلوئی کے تحت آنے والے پریم نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا، جس میں دہلی پولیس کے اہلکار مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگائےجانےکی بات کر رہے ہیں۔ دہلی پولیس کے جوان بتا رہے ہیں کہ دہلی کےلیفٹیننٹ گورنرانل بیجل کے ذریعے اذان پر پابندی عائد کی گئی ہے تو وہیں باہری دہلی کے علاقے مہیپال پور سے بھی ایسا ہی واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے علاقوں سے بھی اذان پر پابندی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے ذریعہ اذان دینے سے منع کیا گیا ہے تو اس پورے معاملے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے پریم نگر اور مہیپال پور میں پیش آنے والے واقعات کی تصدیق کی ہے۔

وہیں اس معاملے میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کیا دہلی کے کےلیفٹیننٹ گورنر نےمسجدوں میں اذان پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ میری پولیس کمشنر سےگفتگو ہوئی ہے وہ اس معاملےکو دیکھ رہے ہیں۔ میری ایل جی سے درخواست ہےکہ ہم سب مل کر رہنا چاہتے ہیں، دہلی کو مزید زخم نہ دیں۔ حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعہ کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
First published: Apr 24, 2020 08:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading