دہلی پولیس نے عدالت میں کہا- ششی تھرورنے پاکستانی صحافی کےساتھ گزاری رات، ناراض تھیں سنندا

سنندا پشکرکی موت کے معاملے میں کانگریس لیڈرششی تھرورپردہلی پولیس نے عدالت میں کہا کہ پاکستانی صحافی مہرترارکے ساتھ ششی تھرورکے رشتے کی وجہ اکثرسنندا پشکر کے ساتھ اکثرجھگڑا ہوتا تھا۔

Aug 31, 2019 07:16 PM IST | Updated on: Aug 31, 2019 07:27 PM IST
دہلی پولیس نے عدالت میں کہا- ششی تھرورنے پاکستانی صحافی کےساتھ  گزاری رات، ناراض تھیں سنندا

سماعت کے دوران ششی تھرور اور سنندا پشکرکے درمیان جھگڑے کی بات سامنے آئی ہے۔

سنندا پشکرکی موت کے معاملے میں کانگریس لیڈرششی تھرورپرشکنجہ کستا  نظرآرہا ہے۔ دہلی پولیس نے ہفتہ کوراؤزایوینیوکورٹ کے سامنے سماعت کے دوران کہا کہ ششی تھرور کےخلاف سنندا پشکرکوخود کشی کرنےکےلئےاکسانےکا معاملہ درج کیا جانا چاہئے۔ سماعت کے دوران پاکستانی صحافی مہرترارکے ساتھ ششی تھرورکے رشتے اور دبئی میں سنندا پشکراورششی تھرورکے درمیان جھگڑے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

دہلی پولیس نے عدالت سے کہا کہ گھرکے نوکرنے بیان دیا تھا کہ دونوں شوہر-بیوی کے درمیان اکثرلڑائی ہوتی تھی۔ پاکستانی صحافی مہرترارکولے کرکافی جھگڑا ہوتا تھا۔ دبئی میں بڑی لڑائی ہوئی تھی۔ صبح 4 بجے تک جھگڑا ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے عدالت میں اپنی دلیل رکھی اورجانچ کے دوران سنندا پشکرکے قریبیوں اورگھرکے نوکرکے لئے بیان سے عدالت کوواقف کرانے کی کوشش کی۔  دہلی پولیس نے عدالت سے کہا کہ ششی تھرورپربیوی کےقتل کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اگرعدالت حکم دے توتھرورکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

Loading...

سنندا کے بیٹےنےکہا - ماں کبھی خود کشی نہیں کرسکتی

دہلی پولیس نے سماعت کے وقت عدالت میں دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ششی تھروراورسنندا پشکرکی تیسری شادی تھی۔ سنندا پشکرکے بیٹے شیومینن نے ایس ڈی ایم کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ماں سنندا پشکرمضبوط خاتون تھیں۔ مضبوط ارادوں والی خاتون تھیں۔ شیومینن نے کہا تھا کہ وہ کبھی خود کشی نہیں کرسکتیں۔ یہی نہیں سنندا پشکرکے بھائی نے بھی بیان دیا تھا کہ ان کی بہن کافی تناؤمیں تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 8 جنوری کو جومیل لکھا تھا اس سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ مینٹل پریشر(ذہنی دباؤ) میں تھیں۔

تھرورکے موبائل میں تھا رومانٹک میسیج

دہلی پولیس نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ سنندا پشکرنے نلنی سنگھ سے کہا تھا کہ اس نے تھرورکے بی بی ایم چیٹ سے میسیج دیکھا تھا جس میں مہرترارکے ساتھ رومانٹک میسیج شیئرکئے گئے تھے۔ سنندا پشکرکو طلاق دینے کی بات بھی میسیج میں کہی گئی تھی۔ صحافی نلنی سنگھ کے مطابق، سنندا نے ان سے کہا تھا کہ دبئی میں تھرورنے مہرترار کے ساتھ رات گزاری تھی۔ میسیج میں پاکستانی صحافی سے شادی کرنے کی بھی بات تھی۔ 16 جنوری 2014 کو ٹی وی شودیکھ رہی تھی تب سنندا کا فون آیا وہ مسلسل رو رہی تھی۔ ترویندرم سے جب سنندا پشکر، ششی تھرورکے ساتھ فلائٹ سے آرہی تھیں، تب تھرور ٹوائلٹ گئے توانہوں نے میسیج چیک کیا، تھرتب بھی پاکستانی صحافی کے رابطے میں تھے۔

Loading...