ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد: پولیس نےعام آدمی پارٹی کےکونسلر طاہرحسین کی فیکٹری کوکیا سیل، سنجےسنگھ نے کہی یہ بات

انٹلی جنس بیورو کے اسٹاف انکت شرما (Ankit Sharma) کے قتل کا الزام عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کےکونسلر طاہر حسین (Tahir Hussain) اور ان کے حامیوں پر لگا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

  • Share this:
دہلی تشدد: پولیس نےعام آدمی پارٹی کےکونسلر طاہرحسین کی فیکٹری کوکیا سیل، سنجےسنگھ نے کہی یہ بات
پولیس نےعام آدمی پارٹی کےکونسلر طاہرحسین کی فیکٹری کوکیا سیل

نئی دہلی: دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے کارپوریشن کونسلر طاہر حسین  (Tahir Hussain) کی کھجوری خاص واقع فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انٹلی جنس بیورو کے اسٹاف انکت شرما کے قتل کا الزام طاہر حسین اور ان کے حامیوں پرلگ رہا ہے۔ واضح رہےکہ پتھربازی میں مارے گئے انکت شرما کے بھائی نے طاہر حسین اور ان کے حامیوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ طاہر حسین نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ طاہرحسین نے اس معاملے پر صفائی دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہےکہ ان کےگھرپربھیڑ گھس گئی، جس پر انہوں نے پولیس سے مدد مانگی تھی، 8 گھنٹے کے بعد پولیس ان کو گھر سے نکال کرلےگئی ہے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نےکہا کہ عام آدمی پارٹی کسی مذہب، کسی پارٹی اورکسی بھی طبقے کےلوگوں نے فساد برپا کیا ہے، اس کےخلاف کارروائی کیجئے۔




وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کیا معاوضہ کا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی تشدد میں زخمی ہوئے لوگوں کا مفت علاج کرائیں گے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شدید طور پر زخمیوں کو دو لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔  وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئے دے گی۔ انہوں نےکہا کہ شدید طور پر زخمیوں کو 2 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ معذور ہوگئے لوگوں کو پانچ لاکھ، جن کا گھر جلا، انہیں پانچ لاکھ اور نابالغ مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ - پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائےگا۔ انہوں نے رکشہ نقصان پر 25 ہزار اور تشدد میں یتیم ہوئے بچوں کو تین لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کو یمنا وہارعلقے میں سڑکوں پر گشت کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی
سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کو یمنا وہارعلقے میں سڑکوں پر گشت کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی


دہلی تشدد میں اب تک 34 اموات

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، شمال - مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر34 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوگوں سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ قومی سلامتی کےمشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بدھ کو دہلی پولیس نے بتایا تھا کہ تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی متاثرہ علاقوں کا دور کیا تھا۔

راجدھانی دہلی میں صورتحال پر قابو پانے کا کام قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو دیا گیا ہے۔ ڈوبھال نے مخلوط آبادی والے علاقے میں جاکر مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ انشااللہ، جلد ہی امن پیدا ہوگا۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک اور نئے مقرر کردہ اسپیشل کمشنر ایس این سریواستو کے ساتھ کئی مرتبہ میٹنگ بھی کی۔(تصویر:ٹویٹر اے این آئی)
راجدھانی دہلی میں صورتحال پر قابو پانے کا کام قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو دیا گیا ہے۔ ڈوبھال نے مخلوط آبادی والے علاقے میں جاکر مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ انشااللہ، جلد ہی امن پیدا ہوگا۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک اور نئے مقرر کردہ اسپیشل کمشنر ایس این سریواستو کے ساتھ کئی مرتبہ میٹنگ بھی کی۔(تصویر:ٹویٹر اے این آئی)



اب 13 اپریل کو ہوگی آئندہ سماعت
دہلی تشدد معاملے میں جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کو اشتعال انگیز بیان کو لے کرداخل عرضی پر تفصیلی جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ 4 ہفتے میں وزارت داخلہ کو جواب دینے کا حکم دیا گیا۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔

First published: Feb 27, 2020 08:53 PM IST