دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر کو حوالہ کے ذریعہ ٹیرر فنڈنگ کرنے کا الزام میں محمد یٰسین کو اسپیشل سیل نے دہلی کی مینا بازار سے گرفتارکیا

Terror Funding: دہلی پولیس (Delhi Police) اور جموں وکشمیر پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر (LeT and Al Badr) کے ٹیرر فنڈنگ (Terror Funding) کے لئے کام کرنے والے ایک حوالہ آپریٹر (Hawala operator) کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Terror Funding: دہلی پولیس (Delhi Police) اور جموں وکشمیر پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر (LeT and Al Badr) کے ٹیرر فنڈنگ (Terror Funding) کے لئے کام کرنے والے ایک حوالہ آپریٹر (Hawala operator) کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Terror Funding: دہلی پولیس (Delhi Police) اور جموں وکشمیر پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر (LeT and Al Badr) کے ٹیرر فنڈنگ (Terror Funding) کے لئے کام کرنے والے ایک حوالہ آپریٹر (Hawala operator) کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Kolkata | Chennai | Mumbai | Lucknow
  • Share this:
    نئی دہلی: دہلی پولیس (Delhi Police) اور جموں وکشمیر پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر (LeT and Al Badr) کے ٹیرر فنڈنگ (Terror Funding) کے لئے کام کرنے والے ایک حوالہ آپریٹر (Hawala Operator) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہشت گرد تنظیموں کے لئے حوالہ لین دین کرنے والے گرفتار شخص کی شناخت محمد یٰسین (48 سال)، باشندہ گلی نلبندن، ترکمان گیٹ، دہلی کے طور پر کی گئی ہے۔ محمد یٰسین پیشے سے گارمنٹ تاجر ہے اور دہلی کے مینا بازار سے کام کرتا ہے۔

    دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے اسپیشل کمشنر ایچ جی ایس دھالی وال کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے حوالہ منی کو دستیاب کروایا جارہا ہے۔ اس کو آپریٹ کرنے کا کام دہلی کے مینا بازار سے کام کرنے والا محمد یٰسین نامی شخص کر رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Switch EiV 22: ممبئی میں پہلی بار الیکٹرک ڈبل ڈیکر اے سی بس دستیاب! نتن گڈکری نے کیا افتتاح 

    اس اطلاع کی بنیاد پر ایس پی للت موہن نیگی اور اے سی پی ہردے بھوشن کی نگرانی میں دہلی رینج کے اسپیشل سیل کے انسپکٹر سنیل کمار راجین اور انسپکٹر ہروندر جوشی کی قیادت میں ٹیم کی تشکیل کی گئی۔ جانکاری ملی کہ محمد یٰسین جو کہ باشندہ گلی نلبندن، ترکمان گیٹ، دہلی کا رہنے والا ہے، وہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر کے ٹیرر فنڈنگ سے متعلق حوالہ لین دین میں ایک ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    غلام نبی آزاد کی پارٹی پرتنقید، کہا- مجھ سے بغیر مشورہ کئے تیار کی گئی کانگریس کمیٹی کی فہرست

    اسپیشل سی پی دھالی وال نے بتایا کہ 17 اگست، 2022 کو محمد یٰسین نے تقریباً 10 لاکھ روپئے کی رقم جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں آگے استعمال کے لئے جموں وکشمیر کے ایک دہشت گرد آپریٹیو عبدالحمید میر کو بھیجی ہے۔ اس سے متعلق، جموں وکشمیر پولیس نے 18 اگست کو ایف آئی آر نمبر 37/2022، ڈی ٹی کے تحت معاملہ درج کیا۔ اس کے بعد عبدالمید میر، باشندہ مینڈھر، پونچھ، جموں وکشمیر کو جموں بس اسٹینڈ سے 10 لاکھ روپئے کی ٹیرر فنڈنگ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

    اسپیشل سی پی دھالی وال کے مطابق 18 اگست کو مرکزی ایجنسیوں اور جموں وکشمیر پولیس سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مالی امداد میں ملوث ایک شخص اور مینا بازار، دہلی سے آپریٹ ہونے ے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد مینا بازار کے آس پاس چھاپہ ماری ٹیم کو تعینات کیا گیا اور محمد یٰسین نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔

    پوچھ گچھ کے دوران، محمد یٰسین نے بھی انکشاف کیا کہ حوالہ کا پیسہ جنوبی افریقہ کے راستے سے ہندوستان کے سورت اور ممبئی بھیجا جا رہا ہے۔ محمد یٰسین اس حوالہ سیریز میں دہلی کی کڑی تھا اور دہلی سے اس رقم کو الگ الگ کوریئر کے ذریعہ سے جموں وکشمیر میں منتقل کردیا گیا تھا۔ یہ رقم آگے جموں وکشمیر میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ اور البدر سے وابستہ افراد کو دی جاتی ہے۔ محمد یٰسین ہندوستان کے مختلف حصوں سے جموں وکشمیر تک رقم کی فراہمی میں ایک اہم کڑی ہے۔

     
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: