ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرانی دہلی کی دو بہنوں کی 10 ویں کے بعد 12 ویں جماعت میں بھی نمایاں کامیابی

دونوں بہنوں نے سینٹ تھامس اسکول میں 10 ویں جماعت میں ممتاز نمبرات حاصل کرنے کے بعد 12 ویں جماعت میں دہلی پبلک اسکول میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اپنے والدین اور اسکول کا نام ایک بار پھر روشن کیا ہے۔

  • Share this:
پرانی دہلی کی دو بہنوں کی 10 ویں کے بعد 12 ویں جماعت میں بھی نمایاں کامیابی
پرانی دہلی کی دو جڑواں بہنوں کی 10 ویں کے بعد 12 ویں جماعت میں بھی نمایاں کامیابی

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے قدیم دہلی علاقے کی دو بہنوں نے 10 ویں جماعت کے بعد بارہویں جماعت میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ سی بی ایس ای کے نتائج کے اعلان کے بعد بریرہ ناصر اور بہیجہ ناصر نامی دونوں بہنوں نے امتیازی نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ متھرا روڈ واقع دہلی پبلک اسکول میں زیر تعلیم دونوں بہنوں نے کامرس اسٹریم میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بہیجہ ناصر نے کامرس اسٹریم میں 94 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بریرہ ناصر نے 93 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ بریرہ ناصر نے انگلش میں 95، اکنامکس میں 94، ریاضی میں 89، بزنس اسٹڈیز میں 93، اکاونٹنسی میں 90 اور فزیکل ایجوکیشن میں 74 نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بریرہ ناصر نے مجموعی طور پر 93 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے انگلش میں 94، اکنامکس میں 93، ریاضی میں 84، بزنس اسٹڈیز میں 94، اکاونٹنسی میں 95 اور فزیکل ایجوکیشن میں 84 نمبرات کے ساتھ  مجموعی طور پر 94 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔


خاص بات یہ ہےکہ ان دونوں بہنوں نے 10 ویں کلاس میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ بہیجہ ناصر نے دسویں میں 95 فیصد نمبرات حاصل کی تھی جبکہ بریرہ ناصر کو 93 فیصد نمبرات حاصل ہوئے تھے۔ ان دونوں بہنوں نے سینٹ تھامس اسکول، مندر مارگ واقع اسکول سے دسویں امتحان میں نمایاں نمبرات حاصل کئے تھے۔ دونوں لڑکیوں نے ہائی اسکول میں سنسکرت کا مضمون منتخب کیا تھا۔ دونوں کو سنسکرت میں 90-90 نمبرات حاصل کئے ہیں۔


فصیح الناصر عرف ببلی کوچہ ناہر آر ڈبلیو اے کے سابق صدر اور سماجی کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہےکہ میرے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور علاقے کا نام روشن کریں۔ فصیح الناصر نےکہا کہ میری دونوں بچیاں بہت محنتی ہیں اور پوری دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے میں مصروف رہتی ہیں، اس لئے مجھے ان کی کامیابی پر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔  بہیجہ ناصر نے اپنی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میں ماہر معاشیات بننا چاہتی ہیں۔ مجھے امید ہےکہ جس طرح کی کامیابی مجھے دسویں اور بارہویں جماعت میں ملی ہے، وہی کامیابی مجھے آگے بھی ملے گی۔ قدیم دہلی کے سماجی کارکن سید مجیب احمد نے دونوں بچیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ بہیجہ ناصر اور بریرہ ناصر کے والد فصیح الناصر کا تعلق سعادات دہلی اور خواجہ میر درد کے خانوادے سے ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2020 08:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading