உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Republic Day 2022: یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بہادری کے ساتھ نظر آئی ہندوستان کی ثقافتی جھلک

    راج پتھ پر یوم جمہوریہ 2022 کی پریڈ میں فضائیہ کی طاقت کو بھی جھانکی کی شکل میں دکھایا گیا۔ اس جھانکی میں مگ -21، رافیل، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر، اشلیشا رڈار اور جینیٹ کو دکھایا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان آج اپنا 73 واں یوم جمہوریہ (Republic Day 2022) منا رہا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیارے ایئر فورس فلائی پاسٹ کر رہے ہیں۔ اس دوران رافیل جنگجو طیاروں کے ذریعے آسمان میں ایرو ہیڈ فارمیشن کی شکل بنائی گئی۔ وہیں بی ایس ایف کی سیما بھوانی موٹر سائیکل ٹیم نے بھی یوم جمہوریہ پریڈ میں کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس ٹیم میں تمام خواتین سپاہی ہیں۔

      واضح رہے کہ اس بار کورونا وائرس انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے کے سبب تقریب میں کچھ احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سال کے یوم جمہوریہ پریڈ میں 16 فوجی ٹیموں، 17 ملٹری بینڈ اور مختلف ریاستوں، محکموں اور مسلح افواج کی 25 جھانکیوں کو شامل کیا گیا۔ یوم جمہوریہ پریڈ-2022 (Republic Day 2022 Celebrations) میں فوج کی نمائندگی گھوڑ سواروں کے ایک دستہ، 14 مشینی (میکینائزڈ) دستے، مارچ کرنے والے 6 فوجی دستوں اور جدید لائٹ ہیلی کاپٹروں کے فلائی پاسٹ کے ذریعے کیا گیا۔ فوج کے مشینی دستے میں ایک پی ٹی-76 ٹینک، ایک سنچورین ٹینک، دو ایم بی ٹی ارجن ایم کے آئی ٹینک، ایک اوٹی-62 ٹوپس بختربند فوجی گاڑی، بی ایم پی کے دو پیدل جنگجو گاڑی نظر آئیں۔

      راج پتھ پر فضائیہ کی بہادری کا مظاہرہ
      راج پتھ پر یوم جمہوریہ 2022 کی پریڈ میں فضائیہ کی طاقت کو بھی جھانکی کی شکل میں دکھایا گیا۔ اس جھانکی میں مگ -21، رافیل، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر، اشلیشا رڈار اور جینیٹ کو دکھایا گیا ہے۔

      یوم جمہوریہ 2022 کی پریڈ: راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بارڈر سیکورٹی فورسیز (BSF) بینڈ کے اونٹوں نے بھی پرفارم کیا۔

      پریڈ میں ہندوستانی بحریہ کی جھانکی کا بھی مظاہرہ

      راج پتھ پر ہندوستانی بحریہ کی جھانکی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اس جھانکی میں  بحریہ کی کثیر جہتی صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔ اس کے ساتھ خود انحصار ہندوستان اور آزادی کا امرت مہوتسو بھی دکھایا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: