உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں کورونا معاملات میں کمی کے بعد اسکول کھولنے کے فیصلہ سے متعلق منیش سسودیا نے کہی یہ بڑی بات

    دہلی میں اسکول کھلنے سے متعلق کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، منیش سسودیا نے کہی یہ بڑی بات

    دہلی میں اسکول کھلنے سے متعلق کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، منیش سسودیا نے کہی یہ بڑی بات

    دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر اسکول آنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ اسکولوں میں سماجی دوری (سوشل ڈیسٹنسنگ) پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس کے لئے ایس او پی جاری کیا جائے گا۔

    • Share this:
    نئی دہلی: دہلی میں اسکول، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور کالج یکم ستمبر سے 9 ویں سے 12 ویں کلاس تک کھولے جائیں گے۔ جمعہ کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دہلی میں مرحلہ وار اسکول کھولے جائیں گے۔ اس معلومات کو شیئر کرتے ہوئےنائب وزیر اعلی نےکہا کہ دہلی اور ملک بھر میں کورونا کے معاملات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس طرح تجارتی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کی گئیں اسی طرح تعلیمی سرگرمیاں بھی مرحلہ وار شروع کی جائیں گی۔

    اسکول آنے کے لئے مجبور نہیں ہوں گے بچے

    منیش سسودیا نے کہا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر اسکول آنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ اسکولوں میں سماجی دوری (سوشل ڈیسٹنسنگ) پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس کے لیے ایس او پی جاری کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے تجربات کی بنیاد پر دیگر کلاسوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ، کورونا کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے درمیان، دہلی میں آہستہ آہستہ مکمل احتیاط کے ساتھ اسکول کھولے جارہے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کو کم کیا جاسکے۔ ہمیں زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے اور بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھنا ہے۔

    گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں تعلیم کا بہت ہوا نقصان

    نائب وزیر اعلی نےکہا کہ اسکولوں کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں بچوں کی تعلیم میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کبھی بھی آف لائن تعلیم کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہےکہ جو تعلیم اسکولوں میں دی جاسکتی ہے وہ گھرپرنہیں کی جا سکتی۔ لہذا، آج ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے دہلی میں سماجی دوری اور کورونا سے متعلق تمام پروٹوکول کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں تک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ ساتھ اس عمر کے تمام کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تمام کالج اور یونیورسٹیاں بھی کھلیں گی۔

    آن لائن تعلیم کا سلسلہ رہے گا جاری

    وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں مدعو کرنے سے پہلے ان کے والدین کی منظوری لی جائے گی۔ والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کو اسکول جانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔  نیز، تمام تعلیمی سرگرمیاں آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی مخلوط انداز میں چلتی رہیں گی۔ جلد ہی حکومت کی طرف سے اسکول کھولنے کے لیے ایس او پی جاری کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلی نے بتایا کہ دہلی حکومت اسکول کھولنے کے لیے تیار ہے۔

    والدین کی تجاویز کے بعد لیا گیا فیصلہ

    دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے 98 فیصد اساتذہ اور باقی عملے کو کم ازکم ویکسین کی پہلی خوراک ملی ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ اسکولوں کے بیشتر اساتذہ اور عملے کو ویکسین دی گئی ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کی طرف سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے والدین سے ای میل کے ذریعے تجاویز مانگی گئی تھیں، جس میں 70 فیصد سے زیادہ والدین کا خیال تھا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنا چاہیے۔ دوسرے والدین نے بھی مرحلہ وار اسکول کھولنے کے لیے تجاویز بھیجی ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: