ممبئی: ممبئی ڈرگس معاملے کی جانچ اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی دہلی ٹیمیں (Delhi Teams) کریں گی۔ این سی بی کے جنوب- مغربی علاقے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل متھا اشوک جین نے بتایا ہے کہ ممبئی ڈرگس اور دیگر پانچ معاملوں کی جانچ دہلی کی ٹیم کرے گی۔ یہ ایک ایڈمنسٹریٹیو فیصلہ ہے۔ اس خبر پر ممبئی ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہے این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے (Sameer Wankhede) نے کہا ہے کہ انہیں جانچ سے ہٹایا نہیں گیا ہے۔
این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا- ’مجھے جانچ سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔ عدالت میں میری رٹ پٹیشن تھی کہ معاملے کی جانچ کسی مرکزی ایجنسی سے کرائی جائے۔ اس لئے ممبئی ڈرگس معاملے اور سمیر خان معاملے کی جانچ دہلی این سی بی کی ایس آئی ٹی کرے گی۔ یہ دہلی اور ممبئی کی این سی بی ٹیموں کے درمیان ایک ہم آہنگی ہے‘۔ ایس آئی ٹی سیدھے اس معاملے کی اسٹیٹس اور تفتیش رپورٹ این سی بی کے ڈی جی کو سونپے گی۔
ریاستی وزیر نواب ملک کا ردعملمہاراشٹر حکومت کے وزیر برائے اقلیتی امور اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے جانچ سے وانکھیڑے کو ہٹائے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ تو بس شروعات ہے، سسٹم کو صاف کرنے کے لئے ابھی کافی کچھ کیا جانا ہے، ہم وہ کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔