ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اچھا!یہ ون پلس 9پروOne Plus 9 Pro،موبائل نہیں ہے‘ یہ کہہ کر ایک چور نے موبائل کیاواپس

دبیان رائے نامی صحافی اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 59 میٹرو اسٹیشن پر تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان کا موبائل چھین لیا۔ مجرم اس وقت تک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔دیبیان کے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق جو وائرل ہورہا ہے۔ ایک شخص نقاب پوش فون چھین کر بھاگ گیا۔ دوڑنے کے بعد اسے پتہ چلا کہ یہ ون پلس 9 پرو فون نہیں ہے۔

  • Share this:
اچھا!یہ ون پلس 9پروOne Plus 9 Pro،موبائل نہیں ہے‘ یہ کہہ کر ایک چور نے موبائل کیاواپس
علامتی تصویر

کسی چلتے ہوئے راہ گیر یا سفر کرتے مسافر کا سیل فون چوری کرنا عمومی طور پر عام جرم ہے۔ لیکن کتنی بار چور چوری شدہ سیل فون واپس کرتا ہے کیوں کہ اسے وہ ماڈل پسند نہیں آتا؟۔ایک ایسا ہی واقعہ دہلی میں رہنے والے ایک صحافی کے ساتھ پیش آیا۔ ایک چور نے ان کا فون چھین لیا تھا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی اس نے صرف اس لئے موبائل واپس کردیا کہ کیونکہ یہ ون پلس 9 پرو نہیں تھا۔


دبیان رائے نامی صحافی اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 59 میٹرو اسٹیشن پر تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان کا موبائل چھین لیا۔ مجرم اس وقت تک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔دیبیان کے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق جو وائرل ہورہا ہے۔ ایک شخص نقاب پوش فون چھین کر بھاگ گیا۔ دوڑنے کے بعد اسے پتہ چلا کہ یہ ون پلس 9 پرو فون نہیں ہے۔



اسی دوران اس نے زمین پر فون رکھ دیا اور چیخ چیخ کر کہا کہ ’بھائی! مجھے لگے یہ ون پلس 9 پرو ہے‘۔جبکہ دیبیان اپنے فون کو بچانے میں کامیاب رہا۔ ان کا فون گلیکسی ایس 10 (Galaxy S 10) تھا۔ لیکن زمین پر رکھنے کی وجہ سے اس کی اسکرین خراب ہوگئی۔مائکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صحافی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے وہ الگ ہی محسوس کررہے ہیں۔

اس واقعہ اور ان کے ٹوئٹ کے بعد بہت سے لوگ مزہ لے رہے ہیں اور خوشی کا بھی اظہار کررہے ہیں۔ لیکن بیشتر نے صحافی کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر راحت کا اظہار کیا کہ وہ اس صورتحال سے باہر نکل جانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 10, 2021 04:45 PM IST