اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نئے سال کے جشن کو لے کر دہلی ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری، ان راستوں پر جانے سے بچیں

    نئے سال کے جشن کو لے کر دہلی ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری، ان راستوں پر جانے سے بچیں

    نئے سال کے جشن کو لے کر دہلی ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری، ان راستوں پر جانے سے بچیں

    کورونا دور کے دو سال بعد نئے سال کا جشن منایا جانا ہے ۔ ایسے میں جشن کے اندر کسی طرح کا خلل نہ پڑے، اس کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس اور ٹریفک پولیس نے پوری طرح سے کمر کس لی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | East Delhi | South Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کورونا دور کے دو سال بعد نئے سال کا جشن منایا جانا ہے ۔ ایسے میں جشن کے اندر کسی طرح کا خلل نہ پڑے، اس کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس اور ٹریفک پولیس نے پوری طرح سے کمر کس لی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہنگامہ آرائی اور شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ پولیس افسران کے مطابق دو سال کورونا کی وجہ سے نیا سال نہیں منایا گیا تھا، لیکن اس مرتبہ اچھے انتظامات ہوں گے ۔ سیکورٹی کے معقول بندوبست کئے جائیں گے ۔ کل 16500 سے زیادہ پولیس اہلکار پوری دہلی میں سیکورٹی میں تعینات رہیں گے ۔ 20 کمپنی پیراملیٹری فورس الگ الگ علاقوں میں تعینات رہیں گی۔

      شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف چالان کیا جائے گا ۔ اس موقع پر خواتین کے تحفظ پر خاص توجہ دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی ڈھائی ہزار خاتون پولیس اہلکار دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں ، بڑی پارٹی اور چرچ کے آس پاس تعینات رہیں گی ۔ دہلی میں 1600 سے زیادہ پولیس پکیٹ لگائی جائے گی ۔ شام چار بجے سے صبح تک پولیس کی موجودگی رہے گی ۔ ہر شفٹ میں 350 پکیٹ مستعد رہے گی ۔ ٹریفک اور مقامی پولس کی نقل و حرکت اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رہے گی ۔

      1200 سے زیادہ پی سی آر اور دو ہزار سے زیادہ بائیک پٹرولنگ کریں گی ۔ 300 سے زیادہ اریسٹ پارٹی رہیں گی، جو الگ الگ رہیں گی ۔ تاکہ قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جاسکے ۔ نئی دہلی، کناٹ پلیس، سینٹرل دہلی، نارتھ دہلی میں زیادہ دھیان رہے گا ۔ جہاں بھیڑ زیادہ رہے گی، وہاں اینٹی ٹیرر میجر اسٹیپ بھی لئے جائیں گے ۔ اسپیشل سیل اور دوسری ٹیمیں حساس اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں پر نظر رکھیں گی ۔

      یہ بھی پڑھئے: گیمبیا کے بعد اب ازبکستان کا ہندوستانی کمپنی پر الزام، کہا: دوا پینے سے 18بچوں کی ہوئی موت


      یہ بھی پڑھئے: کانگریس کے الزامات پر CRPF نے دیا جواب، بتایا کیوں ہوئی راہل گاندھی کی سکیورٹی میں چوک



      دہلی ٹریفک پولیس کے اسپیشل سی پی ایس ایس یادو کے مطابق اس مرتبہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو ایلکو میٹر لگایا جائے گا۔ 1800 ٹریفک پولیس اہلکار مشترکہ طور پر مقامی پولیس کے ساتھ رہیں گے ۔ کناٹ پلیس میں آٹھ بجے کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہے گی ، صرف لیبل لگی گاڑیاں ہی آ جا سکیں گی ۔  فی الحال انڈیا گیٹ روٹ ٹریفک اور پیدل لوگوں کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کیلئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: