உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آلودگی پھیلانے والوں پر شکنجہ، PUCCنہیں ہے تو ضبط ہوگی آپ کی گاڑی، آج پٹرول پمپ اور سڑکوں پر ہوگی جانچ

    آلودگی پھیلانے والوں پر شکنجہ، PUCCنہیں ہے تو ضبط ہوگی آپ کی گاڑی، آج پٹرول پمپ اور سڑکوں پر ہوگی جانچ

    آلودگی پھیلانے والوں پر شکنجہ، PUCCنہیں ہے تو ضبط ہوگی آپ کی گاڑی، آج پٹرول پمپ اور سڑکوں پر ہوگی جانچ

    میگا مہم کے دوران انفورسمنٹ ٹیم کے ساتھ 25 کرینیں بھی لگائی جائیں گی۔ اس سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے میں بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ اگر قوانین کو نظر انداز کیا گیا تو پرانی گاڑیوں کو ضبط کر کے سیدھے اسکریپ کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      گریپ لاگو ہونے کے بعد منگل کو جنوبی اور مغربی دلی میں آلودگی کے خلاف میگا مہم چلے گی۔ پرانی گاڑیوں سے ہونےوالی آلودگی پر شکنجہ کسنے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی 85 ٹیمیں کرین کے ساتھ مستعد رہیں گی۔ اس دوران پالیوشن کنٹرول سرٹیفکیٹ کے (پی یو سی سی ) کے بغیر چلنے والی گاڑیوں اور معیاد پوری کرچکی گاڑیوں پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر 10 سال پرانی ڈیزل، 15 سال پرانی ہوچکی پٹرول گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہوئی ملی تو انہیں جبط کر کے اسکریپ کیا جائے گا۔ گاڑی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیمیں دلی کے سبھی علاقوں میں کارروائی کر رہی ہیں۔

      میگا مہم کے تحت منگل کو سبھی ٹیمیں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پٹرول پمپ اور سڑکوں سمیت جگہ جگہ تعینات رہیں گی۔ یہ ٹیمیں لگاتار گشت کرتے رہیں گے اور اس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔

      بغیر پی یو سی سی چلنے پر روزانہ 250-300 گاڑیوں پر ہورہی ہے کارروائی
      محکمہ ٹرانسپورٹ کے جوائنٹ کمشنر نولیندر کمار سنگھ کے مطابق پہلے پی یو سی سی کے بغیر چلنے والی 50-60 گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہو رہی تھی۔ گریپ میں لاگو ہونے کے بعد سے یہ تعداد پانچ گنا تک بڑھ گئی ہے۔ پی یو سی سی کے بغیر چلنے والی گاڑیوں پر مزید سختی جاری رہے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دہلی میں بارش کے بعد ڈینگو کا ڈر، مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ، ٹوٹا پانچ سال کا ریکارڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      بروڈہ میں دو گورپوں میں سنگباری، سانولی گاوں میں کشیدگی کے بعد سیکورٹی فورس تعینات

      گاڑیوں پر کارروائی کے لئے لگائی جائیں گی 25 کرینیں
      میگا مہم کے دوران انفورسمنٹ ٹیم کے ساتھ 25 کرینیں بھی لگائی جائیں گی۔ اس سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے میں بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ اگر قوانین کو نظر انداز کیا گیا تو پرانی گاڑیوں کو ضبط کر کے سیدھے اسکریپ کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ ایک روزہ میگا مہم کے دوران آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے گا جن کے پاس ضروری کاغذات نہیں ہیں یا جن کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: