ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد کا معاملہ: متنازعہ بیانات کے ویڈیوزدیکھیں پولیس ، ہائی کورٹ نے دیاحکم

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کا معاملہ پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے پولیس سے پوچھا۔کیا آپ نے تینوں افراد کے ویڈیو دیکھے ہیں؟

  • Share this:
دہلی تشدد کا معاملہ: متنازعہ بیانات کے ویڈیوزدیکھیں پولیس ، ہائی کورٹ نے دیاحکم
شمال مشرقی دہلی میں تشدد کا معاملہ پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے پولیس سے پوچھا۔کیا آپ نے تینوں افراد کے ویڈیو دیکھے ہیں؟

دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں شہریت ترمیمی قانون کے مخالف اورحامیوں کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دہلی ہائی کورٹ میں بھی اس کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے بی جے پی رہنما کپل مشرا کے متنازعہ بیان کا کلپ بھی دیکھاہے۔ عدالت نے سالیسیٹر جنرل توشر مہتا کو بتایا ، 'آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور دہلی پولیس کمشنر سے پوچھیں کہ کیا اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے؟ ۔ اب اس معاملہ سماعت 2:30بجے ہوگی



دہلی پولیس نے سرزنش کی

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کا معاملہ پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے پولیس سے پوچھا۔کیا آپ نے تینوں افراد کے ویڈیو دیکھے ہیں؟۔پولیس نے کہا دو ویڈیو دیکھے ہیں، کپل مشرا کا ویڈیو نہیں دیکھاہے۔ جس پر کورٹ نے کورٹ نے کہا ہر چینل پر ویڈیو چل رہے ہیں۔آپ کہہ رہے ہیں نہیں دیکھا۔عدالت نے کہا ہم مانیں کہ آپ یہ ویڈیو پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ یادرہے کہ کپل مشرا پرفساد برپاکرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے پولیس افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو تمام ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہے اور آپ نے ویڈیو نہیں دیکھی۔ ہم آپ کو بتادیں کہ بی جے پی لیڈر کپل مشرا پر دہلی میں تشدد سے قبل اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس بارے میں سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

بھجن پورہ میں پولیس کا فلیگ مارچ

نیم فوجی دستے اور دہلی پولیس کی ٹیمیں آج شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقے بھجن پورہ میں فلیک مارچ کررہی ہیں۔ پولیس ،علاقے کے لوگوں کوگھروں سے باہر نہ نکالنے اور سڑکوں پر جمع نہ ہونے کا مشورہ دیاہے۔دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر اس کمپنی کی قیادت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں نیم فوجی دستے تعینات کیے جارہے ہیں۔ موقع پر موجود فورس کے علاوہ ریزرو فورس کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔
First published: Feb 26, 2020 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading