دہلی میں جھماجھم بارش سے کم ہوا درجہ حرارت، ٹھنڈ کا احساس، جانئے اگلے چھ دن کیسا رہے گا موسم

دہلی میں جھماجھم بارش سے کم ہوا درجہ حرارت، ٹھنڈ کا احساس، جانئے اگلے چھ دن کیسا رہے گا موسم ۔ علامتی تصویر ۔ PTI

دہلی میں جھماجھم بارش سے کم ہوا درجہ حرارت، ٹھنڈ کا احساس، جانئے اگلے چھ دن کیسا رہے گا موسم ۔ علامتی تصویر ۔ PTI

Delhi NCR Weather Updates Todays: اپریل ماہ میں گرمی سے راحت ملنے کے ساتھ ساتھ آج مئی کی شروعات بھی بارش اور ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ ہوئی ۔ دوپہر میں بارہ بجے کے بعد جھماجھم بارش ہوئی اور اس سے پہلے آسمان میں کالے بادل چھا گئے تھے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : دہلی این سی آر میں اتوار کی رات بارش ہونے کے بعد پیر کو زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملی ۔ دہلی ۔ این سی آر میں صبح سے ہی سورج نہیں نکلنے کی وجہ سے موسم میں ٹھنڈک محسوس کی جارہی ہے ۔ ہواوں کے چلنے سے موسم سہانا ہوگیا ہے ۔ آج صبح سے ہی آسمان میں بادل چھائے ہوئے تھے اور دوپہر میں دن کے وقت آسمان میں اندھیرا چھا گیا ۔ اپریل ماہ میں گرمی سے راحت ملنے کے ساتھ ساتھ آج مئی کی شروعات بھی بارش اور ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ ہوئی ۔ دوپہر میں بارہ بجے کے بعد جھماجھم بارش ہوئی اور اس سے پہلے آسمان میں کالے بادل چھا گئے تھے ۔

    محکمہ موسمیات کے مقامی سینٹر دہلی کے مطابق قومی راجدھانی خطہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہونے کی پیشین گوئی کی گئی ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت بھی 20 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ وہیں محکمہ موسمیات نے آندھی کے ساتھ بارش ہونے کی بھی پیشین گوئی کی ہے ۔ کل رات کو بارش ہونے کے بعد آج دوپہر کو کچھ وقفہ کے بعد شروع ہوئی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ۔

    وہیں بارش ہونے کی وجہ سے ایئر کوالیٹی انڈیکس میں بھی بہتری آئی ہے ۔ اتوار کو اے کیو آئی کی سطح 132 ریکارڈ کی گئی تھی، جو کہ آج پیر کو دو پہر تین بجے 100 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اے کیو آئی 100 کو اچھا مانا جاتا ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 30 اپریل کو قومی دارالحکومت خطہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ معمول سے 10 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث کم از کم درجہ حرارت میں بھی معمول سے 5 ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یکم مئی کا کم از کم درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج پیر کو سہ پہر 3 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم ہوکر 22 ڈگری تک پہنچ گیا۔

    یہ بھی پڑھئے: 'جب میں متاثرین کی لاشیں نکالنےکی کوشش کر رہا تھا تو میں بھی ہوش کھو بیٹھااور سڑک پرگرگیا'


    یہ بھی پڑھئے: رشتوں میں سدھار کی گنجائش نہ ہو تو ختم کی جاسکتی ہے شادی، سپریم کورٹ کا طلاق پر اہم فیصلہ



    راجدھانی میں بارش ہونے کے بعد موسم کو لے کر اب پیشین گوئی کی گئی ہے کہ عام طور پر بادل چھائے رہیں گے اور ہلی سے درمیانی بارش یا تیز ہواوں کے ساتھ گرج کے ساتھ چھینٹیں پڑ سکتی ہیں ۔ وہیں اگر اگلے سات روز کے لئے موسم کی پیشین گوئی کے حوالے سے بات کی جائے تو 7 مئی تک آندھی ، بارش اور ہلکی بارش ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: