اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Weather Update: محکمہ موسمیات نے کیا خبردار، کہا: شمالی ہندوستان کے موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان

    Weather Update: محکمہ موسمیات نے کیا خبردار، کہا: شمالی ہندوستان کے موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان ۔ فائل فوٹو ۔

    Weather Update: محکمہ موسمیات نے کیا خبردار، کہا: شمالی ہندوستان کے موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان ۔ فائل فوٹو ۔

    Delhi Weather News: محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو 26 جنوری تک جاری رہے گا۔ دہلی میں 23 سے 26 کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : شمالی ہندوستان کے اترپردیش، دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں جاری سرد لہر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، لیکن آنے والے ہفتے میں ایک بار پھر موسم میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو 26 جنوری تک جاری رہے گا۔ دہلی میں 23 سے 26 کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

      حکام نے بتایا کہ 21 جنوری کو دہلی میں دھند چھائی رہے گی، جب کہ 22 جنوری کو موسم معمول کے مطابق رہے گا اور درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ تاہم 23 جنوری سے بادلوں کے آنے اور چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ایسے میں دہلی این سی آر، پنجاب اور ہریانہ، شمالی راجستھان، مشرقی اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

      24 جنوری سے 26 جنوری کے درمیان دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں آسمان کے ابر آلود رہنے اور بارش ہونے کے آثار ہیں۔ 23 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے جبکہ 24 اور 25 جنوری کو یہ 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔

      محکمہ موسمیات کے افسران نے کہا ہے کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بارش اور بادل چھائے رہنے کی پیشن گوئی ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے کی گئی ہے۔ یہاں موسم اچانک تبدیل ہورہا رہا ہے اور اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ اضافہ ہوگا اور ہوا کا انداز بھی بدل جائے گا۔

      یہ بھی پڑھئے: Swiggy Layoff: سوئیگی نے 380 ملازمین کو نوکری سے نکالا ، سی ای او نے مانگی معافی


      یہ بھی پڑھئے: بنگلورو : خاتون نے کار سے ماری ٹکر، پھر نوجوان کو ایک کلومیٹر تک گھسیٹا ، سامنے آیا ویڈیو



      محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں 23 سے 26 جنوری تک بارش کا دور جاری رہنے کا امکان ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: