پانچ سالوں میں سب سے سرد رہا اتوار، 7.9 ڈگری سیلسیس رہا کم از کم درجہ حرارت
پانچ سالوں میں سب سے سرد رہا اتوار، 7.9 ڈگری سیلسیس رہا کم از کم درجہ حرارت
آئندہ 24 گھنٹوں میں صبح کہر چھانے کا امکان ہے۔ حالانکہ، دن بھر دھوپ نکلی رہے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 و کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس تک درج کیا جاسکتا ہے۔
دارالحکومت میں سرد دن بہ دن ریکارڈ بنا رہی ہے۔ اسی ضمن میں اتوار کا دن پانچ سالوں میں سب سے سرد درج کیا گیا۔ کم از کم درجہ حرارت سے دو سیلسیس گر کر 7.9 ڈگری درج کیا گیا۔ اس سے پہلے سال 2017 میں کم از کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سیلسیس پہنچا تھا۔ وہیں، کل اتوار کو کم از کم درجہ حرارت سیزن میں دوسری مرتبہ آٹھ ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹمپریچر 7.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق، پہاڑوں کی جانب سے یعنی شمال-مغربی سمت سے آنے والی سرد ہوائیں میدانی علاقوں میں سردی بڑھا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی۔این سی آر میں سردی کا احساس بھی بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہفتہ سے موسم میں تبدیلی آئے گی اور زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت میں کمی ہوگی، جس سے صبح و شام کے اوقات میں وہیں دن میں بھی سردی کا احساس بڑھے گا۔ ماہر موسمیات مہیش پلاوت کا کہنا ہے کہ ان دنوں دن میں کہر ریکارڈ نہیں کیا جارہا ہے۔ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے کم ہونے کے ساتھ کہر بھی بڑھے گا اور دن میں بھی کہر چھایا رہے گا۔ اس وجہ سے سردی کا زیادہ اثر محسوس کیا جائے گا۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں صبح کہر چھانے کا امکان ہے۔ حالانکہ، دن بھر دھوپ نکلی رہے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 و کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس تک درج کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ کا اندازہ ہے کہ اس ہفتہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔ اسی ضمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 26 و کم از کم درجہ حرارت گر کر 7 ڈگری سیلسیس تک درج کیے جانے کا امکان ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔