دہلی پولیس نے اتوار کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے والے پہلوانوں کو تحفظ فراہم کرایا۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شکایت کنندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد اپنے بیانات درج کریں تاکہ مزید تفتیش کی جاسکے۔ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف شکایت درج ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ان پہلوانوں کو سکیورٹی فراہم کرے۔
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درجبرج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایک خاتون کی عزت کو مجروح کرنے، نظر رکھنے اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم (POCSO) ایکٹ کی دفعہ 10 کے تحت دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق، ہم نے پہلوانوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، جس میں ایک نابالغ پہلوان بھی شامل ہے، ہم نے شکایت کنندگان سے اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کو بھی کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
برج بھوشن شرن سنگھ کا بڑا بیان، میں WFI چیف کے عہدے سے دے دوں گا استعفیٰ، مگر....خواتین پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن پر 2 FIRدرج، پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درجبھاگا نہیں ہوں، جانچ میں تعاون کروں گا، FIR درج ہونے سے پہلے برج بھوشن شرن سنگھ کا بیانتمام پہلوانوں کو 1-1 PSOتمام پہلوانوں کو ایک ایک پی ایس او دیا جا رہا ہے۔ نابالغ خاتون پہلوان ہریانہ میں ہیں۔ ایسے میں دہلی پولیس ہریانہ پولیس سے بات کرنے اور پی ایس او کو وہاں سے ہی دستیاب کرانے پر غور کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پہلوانوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ جن خواتین پہلوانوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ ان میں سے ایک نابالغ پہلوان بھی ہے
راکیش ٹکیت منگل کو جنتر منتر پہنچیں گے۔وہیں، کسان لیڈر اور انڈین کسان یونین کے ترجمان، راکیش ٹکیت نے بھی پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا، 'جنہوں نے تمغے جیت کر بیرون ملک ترنگا لہرایا اور ملک کو فخر کا احساس دلایا، آج وہ عزت اور عزت بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم بھی 2 مئی کو جنتر منتر دہلی پر انصاف کی لڑائی میں شامل ہوں گے۔
وزیراعظم مودی کے روڈشو میں سکیورٹی میں کوتاہی، جوش میں خاتون نے کردیا کچھ ایسا کہ۔۔۔۔پونچھ حملے میں بڑا انکشاف، دہشت گردوں کو کس نے دی پناہ اور کہاں سے آئے ہتھیار؟ جانئے سب کچھ
احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے اتوار کو میڈیا پر کھلاڑیوں کے بجائے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اخبارات کو سنگھ کو بولنے کے لیے پلیٹ فارم نہیں دینا چاہیے۔ سنگھ، جو خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔