Malali Mosque Controversy:کرناٹک میں ملالی مسجد انتظامیہ کی وی ایچ پی کی اپیل خارج کرنے کی مانگ، جانیے کیا ہے پورا تنازعہ
کرناٹک کی ملالی مسجد کا کیا ہے تنازعہ۔
Malali Mosque Controversy: ملک میں مسجدیں بنانے کے لیے مندر گرائے گئے لیکن ہم اس واقعے کے گواہ نہیں ہیں۔ شوبھا نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد کے زمانے میں بھیانک غلطیاں ہوئیں۔ تاریخ دانوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین کو حقائق کا پتہ لگا کر بتانا چاہیے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح۔
Malali Mosque Controversy:اوڈپی: جنوبی کنڑ ضلع میں ملالی مسجد تنازعہ نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ مسجد انتظامیہ نے منگل کے روز مقامی عدالت میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے مطالبے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ وی ایچ پی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ منگلورو کے قریب ملالی قصبے میں جمعہ مسجد کا سروے کرنے کے لیے کورٹ کمشنر کا تقرر کیا جائے۔
تنازعہ کے بعد عدالت نے مسجد انتظامیہ کو کام روکنے کا دیا حکم
جنوبی کنڑ ضلع میں ملالی مسجد تنازعہ نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ مسجد انتظامیہ نے منگل کے روز مقامی عدالت میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے مطالبے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ وی ایچ پی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ منگلورو کے قریب ملالی قصبے میں جمعہ مسجد کا سروے کرنے کے لیے کورٹ کمشنر کا تقرر کیا جائے۔
مرکزی وزیر نے کہا،’ملک میں تاریخی غلطیوں کو سدھارنا ضروری
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے منگل کو کہا کہ ملک میں تاریخی غلطیوں کو سدھارنا ضروری ہے۔ ملالی مسجد تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ اس سے متعلق پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس پر بحث ہونی چاہیے کہ کون سی عمارت ہندوؤں کی ہے۔ اس سمت میں سب سوچیں گے تو سب متحد ہو جائیں گے۔
ملک میں مسجدیں بنانے کے لیے مندر گرائے گئے لیکن ہم اس واقعے کے گواہ نہیں ہیں۔ شوبھا نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد کے زمانے میں بھیانک غلطیاں ہوئیں۔ تاریخ دانوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین کو حقائق کا پتہ لگا کر بتانا چاہیے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔