ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شیعہ طبقے کے نوجوانوں کو ہندوستانی افواج میں شامل کرنےکا مطالبہ، مولانا علی حسین قمی نے اٹھائی آواز

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ (قدیم) نےحکومت ہند سے شیعہ طبقے کےلوگوں کو ہندوستان کی فوج میں شامل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ لکھنئو میں شروع کی گئی ممبر سازی مہم کے موقع پر بورڈ کے بانی اور جنرل سکریٹری مولانا علی حسین قمی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اہل تشیع حضرات کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے۔

  • Share this:
شیعہ طبقے کے نوجوانوں کو ہندوستانی افواج میں شامل کرنےکا مطالبہ، مولانا علی حسین قمی نے اٹھائی آواز
شیعہ طبقے کے نوجوانوں کو ہندوستانی افواج میں شامل کرنےکا مطالبہ، مولانا علی حسین قمی نے اٹھائی آواز

لکھنئو: آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ (قدیم) نےحکومت ہند سے شیعہ طبقے کے لوگوں کو ہندوستان کی افواج میں شامل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔لکھنئو میں شروع کی گئی ممبر سازی مہم کے موقع پر بورڈ کے بانی اور جنرل سکریٹری مولانا علی حسین قمی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اہل تشیع حضرات کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے۔ اقلیتوں میں اقلیت ہونے کے باوجود بھی ان کے سیاسی سماجی معاشی نیز آئینی اور دستوری حقوق بھی نہیں مل رہے ہیں۔


مولانا علی حسین قمی مانتے ہیں کہ جس انداز سے چین، پاکستان اور نیپال ہمارے ملک کےخلاف سر اٹھا رہےہیں اور بد نیتی سے سرحدوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
مولانا علی حسین قمی مانتے ہیں کہ جس انداز سے چین، پاکستان اور نیپال ہمارے ملک کےخلاف سر اٹھا رہےہیں اور بد نیتی سے سرحدوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔


مولانا علی حسین قمی مانتے ہیں کہ جس انداز سے چین، پاکستان اور نیپال ہمارے ملک کےخلاف سر اٹھا رہےہیں اور بد نیتی سے سرحدوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ قابل قبول نہیں ہمارے فرقے کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کرکے ملک کی سرحدوں کی نگہبانی کا موقع فراہم کیا جائے۔ مولانا مولانا علی حسین قمی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوج میں مسلمانوں کی نمائندگی بالخصوص شیعوں کی نمائندگی نہ کے برابر ہے، لہٰذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری درخواست پر عمل کرکے ہمیں اس حوالے سے بھی ملک کی خدمت کا موقع فراہم کرے۔ واضح رہےکہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ میں خواتین کی تعداد بڑھانے کی بھی ممبر سازی مہم شروع کی گئی تھی، جس کے دوسرے مرحلے میں آج ایک بار پھر مختلف طبقوں کی خواتین نے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 09:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading