ہوم » نیوز » وطن نامہ

کرناٹک کابینہ میں مسلمانوں کودی جائے نمائندگی : کرناٹک بی جے پی اقلیتی مورچہ

کرناٹک کابینہ میں مسلمانوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیاجارہاہے۔ ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچہ نے عبدالعظیم کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

  • Share this:
کرناٹک کابینہ میں مسلمانوں کودی جائے نمائندگی : کرناٹک بی جے پی اقلیتی مورچہ
کرناٹک کے وزیراعلیٰ یدی یورپا ۔ فائل فوٹو

کرناٹک کابینہ میں مسلمانوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیاجارہاہے۔ ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچہ نے عبدالعظیم کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ بنگلورو میں اقلیتی مورچہ کے نمائندوں نے کہاکہ عبدالعظیم گزشتہ کئی سالوں سے ریاستی اقلیتی مورچہ کے صدر ہیں۔ سابق پولیس افسر رہ چکے ہیں۔ لہذا پارٹی عبدالعظیم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کابینہ وزیربنائے۔


اس سلسلے میں بی جے پی لیڈروں کے وفد نے وزیراعلی بی ایس یڈیورپا سے بھی ملاقات کی ہے۔ اقلیتی مورچہ کے نمائندوں نے کہا کہ یڈیورپا نے اُن کی مانگ کو پورا کرنے کا بھروسہ دیاہے۔ واضح رہےکہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کی تشکیل کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔یادررہے کہ جے ڈی ایس۔ کانگریس اتحاد کی حکومت گرنے کے بعد وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے حلف لیاہے۔ اور جلدہی وہ اپنی کابینہ تشکیل دینے والے ہیں۔


First published: Aug 02, 2019 05:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading