6 دسمبر کو لے کر ایودھیا میں خصوصی سیکورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمرے سے ہوگی نگرانی
6 دسمبر کو لے کر ایودھیا میں خصوصی سیکورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمرے سے ہوگی نگرانی
رام جنم بھومی ایودھیا کے مختلف علاقوں کا گشت کر کے سیکورٹی سے متعلق عہدیداروں کو احکامات دئیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایودھیا کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم کو بھی تیز کردیا گیا ہے۔
ایودھیا میں ایک مرتبہ پھر 6 دسمبر کو لے کر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ سخت سیکورٹی پہرے کے درمیان ایودھیا میں مندر اور مسجدوں میں مذہبی پروگرام کیے جارہے ہیں۔ وہیں، ایودھیا آنے والے لوگوں پر سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ دراصل، 6 دسمبر 1992 میں بابری مسجد کو منہدم کیے جانے کی 30ویں برسی ہے۔ اسی کو لے کر ایودھیا پولیس نے سیکورٹی کے پختہ انتظام کیے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے رام مندر کا بھومی پوجن کیا آپ کو بتادیں کہ طویل عرصے تک عدالت میں سماعت کے بعد 9 نومبر 2019 میں سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ایودھیا میں لارڈ رام کے مندر کی تعمیر بھی شروع ہوچکی ہے۔ خود پی ایم مودی نے رام مندر کا بھومی پوجن کیا تھا۔ وہیں، دوسری طرف مسجد تعمیر کی بھی تیاری شروع ہوگئی ہے۔
ایس ایس پی منی راج نے کی نگرانی ایودھیا میں دسمبر کو لے کر سیکورٹی صورتحال کو سخت کردیا گیا ہے۔ جگہ جگہ چیکنگ کرائی جارہی ہے، تو وہیں رام کوٹ علاقے کو انتہائی حساس علاقہ کے طو رپر رکھا گیا ہے جس کی نگرانی ایودھیا کے ایس ایس پی منی راج خود کررہے ہیں۔
ایودھیا کے مختلف علاقوں کا عہدیداروں نے کیا گشت آپ کو بتادیں کہ رام جنم بھومی ایودھیا کے مختلف علاقوں کا گشت کر کے سیکورٹی سے متعلق عہدیداروں کو احکامات دئیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایودھیا کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم کو بھی تیز کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آنے والے لوگوں سے بھی ان کے شناختی کارڈ اور دیگر جانکاریاں مانگی جارہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔