உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں بارش کے بعد ڈینگو کا ڈر، مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ، ٹوٹا پانچ سال کا ریکارڈ

    دہلی میں بارش کے بعد ڈینگو کا ڈر، مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ، ٹوٹا پانچ سال کا ریکارڈ (تصویر: IANS)

    دہلی میں بارش کے بعد ڈینگو کا ڈر، مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ، ٹوٹا پانچ سال کا ریکارڈ (تصویر: IANS)

    لگاتار ہوئی بارش سے ڈینگو پھیلانے والے اے ڈیج مچھروں کو افزائش کے لئے صاف پانی ملا، اس سے انکا کا پھیلاو تیزی سے ہوا۔ محکمہ موسمیات نے دو دن بعد پھر بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      گزشتہ ہفتے چار دن کی بارش نے دارالحکومت میں مانو ڈینگو کا ڈر پیدا کردیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں دلی میں اس کے پچھلے ہفتے کے مقابلے قریب چار گنا زیادہ ڈینگو کے معاملے درج ہوئے ہیں۔ ایم سی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، 21 میں سے 28 ستمبر کے درمیان 412 نئے کیسیز آئے، جو کہ اس کے پہلے ہفتے میں آئے 129 کیسیز کے مقابلے میں تقریباً 4 گنا زیادہ ہیں۔ اس سال ڈینگیو کے مجموعی کیسیز بڑھ کر 937 ہوگئے ہیں، جو پچھلے پانچ سال میں 28 ستمبر تک کسی سال سب سے زیادہ ہیں۔

      لگاتار ہوئی بارش سے ڈینگو پھیلانے والے اے ڈیج مچھروں کو افزائش کے لئے صاف پانی ملا، اس سے انکا کا پھیلاو تیزی سے ہوا۔ محکمہ موسمیات نے دو دن بعد پھر بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ اس سے ڈینگو کے معاملے مزید تیزی سے بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اُدھر ڈینگو کا ڈنک دلی کے شہریوں پر بھاری پڑرہا ہے۔ لوگ تیزی سے اس کی چپیٹ میں آتے جارہے ہیں۔ تیز بخار اور بدن درد کی حالت میں بڑی تعداد میں مریض اسپتالوں میں بھرتی ہیں۔ صحت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ دلی میں اس سے کہیں زیادہ لوگ ڈینگو سے متاثر ہیں۔

      ایم سی ڈی نے دہلی کے قریب 250 مقامات کو مچھروں کے افزائش کے لئے ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے اور وہاں فاگنگ شروع کردی ہے۔ رام لیلا انعقاد کرنے والے مقامات، درگا پوجا کے پنڈالوں اور ان کے آس پاس کالونیوں میں فاگنگ کرائی جارہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ڈینگو کا پھیلا کم نہیں ہورہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں و کشمیر ٹاپ پولیس ایچ کے لوہیا کی مشتبہ حالت میں لاش دستیاب، قتل کیے جانے کا شبہ

      یہ بھی پڑھیں:
      بروڈہ میں دو گورپوں میں سنگباری، سانولی گاوں میں کشیدگی کے بعد سیکورٹی فورس تعینات

      چار ہفتوں میں تیزی سے بڑھے ڈینگو کے کیسیز
      3-10 ستمبر کے درمیان - 51 کیسیز
      11-17 ستمبر کے درمیان - 101 کیسیز
      18-21 ستمبر کے درمیان - 129 کیسیز
      22-28 ستمبر کے درمیان - 412 کیسیز
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: