ایک کہاوت ہے کہ ’جاکو راکھے سائیاں، مار سکے نہ کوئی‘۔ کئی بڑے حادثوں میں اس طرح کے کرشمہ دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں۔ دیوگھر میں ہوئے روپوے حادثے میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا۔ اس حادثے میں کئی لوگ 24 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت سے زندگی اور موت سے لڑ رہے ہیں، لیکن ابھی تک محفوظ ہیں۔ ٹرالی سے ریسکیو کئے گئے سندیپ نام کے مسافر نے اپنی آپ بیتی سنائی ہے۔ اس نے جو بتایا وہ دل دہلاے والا ہے۔
دوپہر ساڑھے تین بجے کے آس پاس ہوا حادثہسندیپ نے بتایا کہ وہ ٹرالی میں بیٹھے تھے۔ ان کے ساتھ تین اور لوگ بیٹھے تھے۔ دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے اچانک ٹرالی رک گئی۔ ان سب کو لگا کہ لائٹ چلی گئی ہے۔ نصف گھنٹے بعد بھی جب چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں تو انہوں نے ٹرالی میں دیئے ہیلپ لائن نمبر پر کال کیا۔ وہاں سے بتایا گیا کہ کچھ پریشانی آگئی ہے۔ جلد ہی چیزیں ٹھیک ہوں گی اور خدمات بحال ہوجائے گی۔ جب دو گھنٹے بعد بھی پریشانی بنی رہی تو پھر انہوں نے کال کیا، تب جاکر حادثے کے بارے میں بتایا گیا۔
سی آئی ایس ایف نے رسی کے ذریعہ بچایاسندیپ نے بتایا کہ جب رات 8 بجے تک بھی ہم پھنسے رہ گئے تو لگا کہ اب بچنا مشکل ہے۔ اندھیرا ہوچکا تھا۔ ہمارے پاس نہ کھانے کو کھانا تھا اور نہ پینے کو پانی۔ کسی طرح کی کوئی مدد بھی نہیں تھی۔ کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں۔ ہم نے پوری رات خدا کا نام لے کر کاٹی۔ صبح موقع پر پولیس اور سی آئی ایس ایف کے جوان بھی پہنچے۔ سبھی نے ریسکیو شروع کیا ہم جس ٹرالی میں تھے، اس میں پھنسے لوگوں کو سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے رسی کے ذریعہ چڑھ کر بچایا۔
ابھی بھی 11 ٹرالی میں پھنسے ہیں لوگسندیپ نے بتایا کہ اب بھی 11 ٹرالی میں وہاں 29 سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ 19 لوگوں کو اب تک بچالیا گیا ہے۔ ریسکیو کے لئے فوج بھی بلا لی گئی ہے، سبھی مسافر بھوکے پیاسے پھنسے ہوئے ہیں۔ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا کیا جائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔