உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں بس، ٹرین اور بھیڑ میں چوری کرنے والی دیورانی اور جیٹھانی گینگ بے نقاب، 3 گرفتار

    ممبئی میں بس، ٹرین اور بھیڑ میں چوری کرنے والی دیورانی اور جیٹھانی گینگ بے نقاب، 3 گرفتار

    ممبئی میں بس، ٹرین اور بھیڑ میں چوری کرنے والی دیورانی اور جیٹھانی گینگ بے نقاب، 3 گرفتار

    ممبئی کے کاندیولی ایسٹ کی سمتا نگر پولیس نے ایسی تین شاطر خواتین چوروں کو گرفتار کیا ہے، جو دیورانی اور جیٹھانی ہیں۔ یہ سب بھانڈوپ سے بوریولی آتی تھیں اور چوری کرنے کے بعد بھاگ جاتی تھیں۔ یہ تینوں چور بس، ٹرین اور آٹو میں بھیڑ کا حصہ بنتی تھیں اور موقع دیکھ کر خواتین کے پرس سے سونا، زیورات اور پیسے لے کر فرار ہو جاتی تھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی: ممبئی کے کاندیولی ایسٹ کی سمتا نگر پولیس نے ایسی تین شاطر خواتین چوروں کو گرفتار کیا ہے، جو دیورانی اور جیٹھانی ہیں۔ یہ سب بھانڈوپ سے بوریولی آتی تھیں اور چوری کرنے کے بعد بھاگ جاتی تھیں۔ یہ تینوں چور بس، ٹرین اور آٹو میں بھیڑ کا حصہ بنتی تھیں اور موقع دیکھ کر خواتین کے پرس سے سونا، زیورات اور پیسے لے کر فرار ہو جاتی تھیں۔ صرف ایک ہفتے میں سمتا نگر پولیس نے چورنی گینگ کے تین اہم ارکان کو بھانڈوپ سے گرفتار کیا۔ ان سے تقریباْ 2.5 لاکھ سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    سمتا نگر پولیس میں ستمبر کے مہینے میں  روہنی چندرکانت اکھاڑے (38) نے شکایت کی تھی کہ کچھ خواتین نے اس کے پرس سے 55 گرام منگل سوتر چرا لیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا اور علاقے کے سی سی ٹی وی ا سکین کرنا شروع کردیئے۔ سمتا نگر پولیس اسٹیشن کے سراغ لگانے والے عملے کےپولیس سب انسپکٹر اندرجیت پاٹل، ساونت، اکبر، وارنگ، راٹھوڑ، پٹنائک نے پورے علاقے کی فوٹیج چیک کی اور چورنی گینگ کے ایک رکن کو بھانڈوپ جاتے ہوئے دیکھا، اسی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے علاقے میں جاکر وہاں سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی، جس میں سمتا نگر میں واردات کی تمام چور خواتین کا گروہ نظر آرہا تھا اور بغیر کسی تاخیر کے  شاطر خواتین چورنیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سی سی ٹی وی کی مدد سے دیورانی-جیٹھانی گینگ کے خلاف ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پولیس نے انوسیا چندرکانت گائیکواڈ (55) اور مارکا عرف مروبائی لکشمن گائیکواڈ (50)، راموگائیکواڈ (52) کو گرفتارکیا۔ یہ سب منگت رام پٹرول پمپ کے پیچھے بھنڈپ کے رہائشی ہیں۔ ممبئی کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف چوری کے کئی مقدمات درج ہیں یہ سبھی رشتہ دار ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: