உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دیوریا: سسرال سے بھاگی لڑکی پہنچی عاشق کے گھر، تالا بند کرکے بھاگے گھر والے

    دیوریا: سسرال سے بھاگی لڑکی پہنچی عاشق کے گھر، تالا بند کرکے بھاگے گھر والے

    دیوریا: سسرال سے بھاگی لڑکی پہنچی عاشق کے گھر، تالا بند کرکے بھاگے گھر والے

    اترپردیش کے دیوریا (Deoria News) واقع کھوکھند تھانہ علاقے میں ایک عجب ہی پریم کہانی سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک شادی شدہ خاتون سسرال سے بھاگ کر اپنے عاشق کے گھر جاپہنچی۔ وہیں لڑکی کو گھر آئی دیکھ کر لڑکے کے گھر والے اسے گھر میں بند کرکے بھاگ گئے۔

    • Share this:
      دیوریا: اترپردیش کے دیوریا (Deoria News) واقع کھوکھندو تھانہ علاقے میں ایک عجب ہی پریم کہانی سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک شادی شدہ خاتون سسرال سے بھاگ کر اپنے عاشق کے گھر جاپہنچی۔ وہیں لڑکی کو گھر آئی دیکھ کر لڑکے کے گھر والے اسے گھر میں بند کرکے بھاگ گئے۔ اس کے بعد لڑکی نے 112 نمبر پر پولیس کو فون کرکے اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے پھاٹک توڑ کر لڑکی کو آزاد کرایا۔

      لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اور اس نوجوان نے جولائی 2019 میں ایک مندر میں شادی کی تھی، لیکن لڑکی کے اہل خانہ نے کسی دوسری جگہ اس کی شادی کردی۔ وہیں شادی کے 10 دن بعد اس کا عاشق اس سسرال سے بھگاکر لے گیا۔ اس کے بعد وہ دونوں الگ الگ مقامات پر کرائے کے مکان میں رہے۔ اس دوران لڑکی حاملہ ہوئی تو لڑکے نے والدین کے دباو میں اس کا اسقاط حمل کرا دیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      میرٹھ: ناکام محبت کا افسوسناک انجام، نوجوان نے گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے خودکشی کرلی

      لڑکی کے مطابق، اس کے عاشق نے گزشتہ دنوں اپنے موبائل فون سے اس کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کردی اور کچھ تصاویر جلا دیئے۔ اس کے بعد اپنا موبائل نمبر بھی بدل لیا۔ اس طرح اس نے لڑکی سے سارے رابطے منقطع کرلئے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن جب اسے کامیابی نہیں ملی تبھی وہ نوجوان کے گھر آئی۔

      کھوکھندو کے تھانہ انچارج نوین چودھری نے کہا، ’خاتون اور لڑکے کے درمیان معاشقہ کا معاملہ ہے۔ ہولی کے بعد 22 مارچ کو دونوں فریق کو بلایا گیا ہے۔ امید ہے کہ بات چیت سے معاملہ حل ہوجائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: