உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Breaking News: دیوریا میں بڑا سڑک حادثہ، بولیرو اور یوپی روڈ ویج کی بس میں ٹکر، 6 کی موت، کئی لوگ زخمی

    دیوریا میں بڑا سڑک حادثہ، بولیرو اور یوپی روڈ ویج کی بس میں ٹکر، 6 کی موت

    دیوریا میں بڑا سڑک حادثہ، بولیرو اور یوپی روڈ ویج کی بس میں ٹکر، 6 کی موت

    یوپی کے دیوریا سڑک حادثے کی بری خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل بولیرو اور یوپی روڈ ویج کی معاہدہ بند بس کے درمیان خطرناک ٹکر ہوگئی ہے۔ اس سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      دیوریا: یوپی کے دیوریا سڑک حادثے کی بری خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل بولیرو اور یوپی روڈ ویج کی بس کے درمیان خطرناک ٹکر ہوگئی ہے۔ اس سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ 10 سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہی نہیں، ٹکر کے بعد یوپی روڈ ویج بس اور بولیرو گاڑی پلٹ گئی ہے، جس میں کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اس وقت زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔ وہیں، ڈی آئی جی اور ڈی ایم سمیت کئی افسر اسپتال میں جائزہ لے رہے ہیں۔

      جانکاری کے مطابق، بولیرو سوار لوگ کشی نگر کے کوہڑا گاوں سے تلک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد دیوریا لوٹ رہے تھے۔ یہ خطرناک حادثہ دیوریا کے گوری بازار تھانہ علاقے کے پنناہا گاوں کے پاس ہوا ہے۔ بس گورکھپور سے مسافروں کو لے کر آرہی تھی۔ اس حادثے کے بعد چیخ پکار مچ گئی۔ وہیں حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بولیرو اور بس کو کاٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو گیس کٹر مشین منگوانی پڑی۔ مہلوکین میں پانچ بولیرو سوار اور ایک بس مسافر شامل ہے۔ سبھی مہلوکین کی لاشوں کو پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ وہیں اس حادثے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      وزیر اعظم مودی 21 اپریل کو لال قلعہ سے ملک کو کریں گے خطاب

      ڈی آئی جی اور ڈی ایم سمیت کئی افسر اسپتال پہنچے

      بولیرو اور یوپی روڈ ویج کی خطرناک ٹکر کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی آئی جی ڈاکٹر شریپتی مشرا، ڈی ایم جتیندر پرتاپ سنگھ اور سی ایم او ڈاکٹر آلوک کمار پانڈے سمیت کئی اعلیٰ افسران ضلع اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران افسران زخمیوں کا حال چال لینے کے ساتھ بہتر ٹریٹمنٹ کی قواعد میں مصروف ہوگئے ہیں۔ یہی نہیں، کئی ڈاکٹر اور میڈیکل کالج انتظامیہ بھی اسپتال پہنچ گئی ہے۔

      وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا اظہار غم

      وہیں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے دیوریا میں سڑک حادثے میں جان گنوانے والوں کو لے کر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلع انتظامیہ کو حادثہ میں زخمی لوگوں کا مکمل علاج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ یوگی نے مہلوکین کے غمگین اہل خانہ کے تئیں گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: