Indian Embassy In Kabul:کابل کے ہندوستانی سفارتخانے میں تعینات ہوئی تکنیکی ٹیم، 11 مہینے بعد افغان سرزمین پر عہدیداروں کی واپسی
اس سے قبل ہندوستانی عہدیداروں نے طالبان رہنماوں سے ملاقات بھی کی تھی۔ (فائل فوٹو)
Technical Team deployment in Kabul: ہندوستان نے اس سے قبل بھی انسانی امداد کے لیے ایک اور ٹیم افغانستان بھیجی تھی۔ اس ٹیم نے انسانی امداد کے لیے تقسیم کیے جانے والے مواد اور انسانی امداد کے لیے کیے گئے کام کی نگرانی کے لیے کابل کا دورہ کیا۔ تب اس ٹیم سے طالبان کے سرکردہ لیڈروں سے بھی ملاقات ہوتی تھی۔
Technical Team deployment in Kabul:ہندوستان (India)نے کابل سفارتخانے (Kabul Embassy) میں تعینات کی گئی اپنی تکنیکی ٹیم (Technical Team)، افغانستان، میں ہندوستان کی انسانی مدد پروجیکٹس میں بہتر تال میل اور نگرانی کے لئے کام کرے گی۔ اگست 2021 میں طالبانی نظام(Talibani Rule) کی آمد کے بعد، ہندوستان نے اپنے کابل سفارت خانے سے تمام ہندوستانی افسران (Indian Officers) کو واپس بلا لیا تھا۔ ایسے میں 11 ماہ بعد یہ ہندوستانی عہدیداروں کی ٹیم کی کابل میں واپسی ہے۔
گزشتہ دنوں وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے عہدیدار کی قیادت میں ایک ٹیم افغانستان دورے پر گئی تھی۔ اس دوران افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ متقی سے بھی ہندوستانی سفیروں کی ملاقات ہوئی تھی۔
انسانی امداد کے لئے پہنچی تکنیکی ٹیم
کابل میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کافی ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ ہندوستان نے افغانستان کی طالبانی حکومت کے ساتھ بہتر تال میل کے لیے ہندوستان سے ایک تکنیکی ٹیم کو کابل کے سفارت خانے میں انسانی امداد کے لیے بھیجا ہے۔ ہندوستانی تکنیکی ٹیم کل کابل پہنچی اور اسے وہاں ہمارے سفارت خانے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
افغانوں کی مدد کے ساتھ ترقی کی شراکت داری
آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے اس سے قبل بھی انسانی امداد کے لیے ایک اور ٹیم افغانستان بھیجی تھی۔ اس ٹیم نے انسانی امداد کے لیے تقسیم کیے جانے والے مواد اور انسانی امداد کے لیے کیے گئے کام کی نگرانی کے لیے کابل کا دورہ کیا۔ تب اس ٹیم سے طالبان کے سرکردہ لیڈروں سے بھی ملاقات ہوتی تھی۔ اس دورے کے دوران ہندوستان سے انسانی امداد کے لیے گئی ٹیم نے وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ ہندوستان اور افغان معاشرے کے ساتھ تعلقات بہت پیچھے چلے گئے ہیں اور ہماری ترقیاتی شراکت داری، بشمول افغانستان کے لوگوں کے لیے انسانی امداد، ہمارے وژن کی رہنمائی کرتی رہے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔